تواریخ مسجد فضل لندن — Page 97
88 پیشگوئیوں کے مطابق عرب میں بانی اسلام اس آخری ہدایت نامہ کو لے کر مبعوث ہوئے۔جو اب دنیا کے خاتمہ تک کے لئے ہدایت نامہ ہے۔حتی کہ اس زمانہ کے مصلح حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی جو خود حضرت مسیح کی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہوئے ہیں۔اسی ہدایت نامہ کی حقیقت کو دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔ہم لوگوں کا مقصد اس مرکز توحید میں بیٹھ کر محبت اور اخلاص کے ساتھ واحد خدا کی پرستش رائج کرنا اور اس کی محبت کو قائم کرنا ہو گا۔ہم مذاہب سے منافرت اور تباغض کو دُور کر کے تحقیق کی سچی روح کو پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔اور اخلاق کی درستی اور ظلم کے مٹانے کی سعی کریں گے۔آقا اور نوکر، گورے اور کالے، مشرقی اور مغربی کے درمیان تعلقات اخلاص اور حقیقی مساوات جس میں جائز فوقتوں کا تسلیم کرنا شامل ہو گا۔ہمارا مقصد ہو گا اور ہم اس موقع پر مسیحی دُنیا سے بھی التجاء کرتے ہیں۔کہ وہ ( دین حق ) کو تعصب کی نگاہ سے نہ دیکھے۔بلکہ اس کے عیب نکالنے کی بجائے اس کی خوبیوں کی جستجو کرے۔کیونکہ سچائی دوسرے کے عیوب نکالنے سے ظاہر نہیں ہوتی۔بلکہ اپنی فوقیت ثابت کرنے سے ظاہر ہوتی ہے۔اے بھائی! دنیا شرک، بے دینی، خدا سے بے توجہی، ملکی تباغض، قومی تنافر اور جماعتی کش مکشوں کی جولان گاہ ہو رہی ہے پس ہر ایک جو خدا تعالیٰ سے محبت رکھتا ہے۔اس کا فرض ہے۔کہ وہ اپنی غفلت سے بیدار ہو۔اور خدا کے نام پر بنائے ہوئے گھروں کو بے دینی اور شقاق کا مرکز بنانے کی بجائے تو حید اور اتحاد کا مرکز بنائے۔آؤ ! ہم سب مل کر تو حید کو جن پر سب کا اتفاق ہے۔قائم کریں۔ہم لوگوں کے اندر یہ رُوح پیدا کریں کہ وہ تعصب سے آزاد ہو کر جو سب سے بڑا بت ہے۔خدائے واحد کی دیانت داری سے