تواریخ مسجد فضل لندن — Page 89
80 3:20۔۔۔۔۔۔۔۔امام کا اس پیغام کو پڑھنا جو احمد یہ جماعت کے پیشوا نے ہندوستان سے خاص اس موقع کے لئے بذریعہ تار 3:35 برقی ارسال فرمایا ہے۔باغ میں امام کی طرف سے ایڈریس، مبارکباد کی تاروں اور خطوط کا پڑھا جانا جو دنیا کے مختلف حصوں سے وصول ہوئی ہیں۔3:50 4:00 4:10 4:20 4:35 5:00۔۔۔شہزاہ امیر فصیل کا جواب آذان عصر، ملک غلام فرید صاحب عصر کی نماز جو امام پڑھائے گا۔بیت کے دروازے پر امیر سے ملاقات ریفریشمنٹ امام کی طرف سے شکریہ اور دُعا کے بعد جلسہ برخاست ہوگا۔راقم : عبدالرحیم درد امام بیت لنڈن اس پروگرام پر پورا عمل کیا گیا۔سوائے اس کے کہ امیر فیصل کی جگہ خان بہادر شیخ عبدالقادر نے لے لی۔چونکہ اخبارات میں اعلان ہو چکے تھے۔اور فرداً فرداً بھی کئی سو خطوط شمولیت کے لئے بھیجے گئے تھے۔اس لئے دو پہر سے ہی چہل پہل شروع ہو گئی۔اور بارہ بجنے نہ پائے تھے کہ معزز مہمان آنے لگے۔اور آخر جب پائیں باغ بھر گیا۔تو پولیس نے مجبوراً لوگوں کو اندر آنے سے روک دیا۔مگر لوگوں کا سیلاب تھا۔کہ چلا آتا تھا۔اندر جگہ نہ ملی۔تو باہر سڑکیں رُک گئیں۔یہاں تک سینما (Cinema) کے فلم میں تو معلوم ہوا ہے