تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 55 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 55

49 رہیں گے اور سب دنیا اس امر کو محسوس کرے گی کہ جب سب بنی نوع انسان کا خالق ایک ہی ہے تو ان کو آپس میں بھائیوں اور بہنوں سے زیادہ محبت و پیار سے رہنا چاہیے اور بجائے ایک دوسرے کی ترقی میں روک بننے کے ایک دوسرے کی ترقی کرنے میں مدد کرنی چاہیے کیونکہ جس طرح باپ کبھی پسند نہیں کرتا کہ اس کے بچے آپس میں لڑتے رہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ بھی کبھی پسند نہیں کرتا کہ اس کی مخلوق آپس کے جنگ و جدل میں مشغول رہے۔جھگڑوں کی وجہ: در حقیقت جھگڑے خدا تعالیٰ سے دُوری کا نتیجہ ہیں اور حضرت مسیح موعود بانی جماعت احمدیہ کو اسی غرض سے دنیا میں بھیجا گیا ہے کہ وہ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کریں تا کہ باہمی اختلافات پر سے نظر ہٹ کر موجبات اتحاد کی طرف لوگوں کی توجہ پھر جائے۔پس جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تمام ان نسلی جنگوں اور سیاسی جنگوں کے مٹانے میں کوشاں رہے گی۔ہم امید کرتے ہیں کہ ہر مذہب و ملت کے نیک دل لوگ ان کوششوں میں اس کے مددگار ہوں گے۔اور اس کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں جیسا کہ اس وقت مختلف مذاہب اور مختلف اقوام کے معزز لوگوں کے اجتماع سے ظاہر ہے۔پورا نقشہ کتبہ کا بیت کی قبلہ رُخ دیوار پر محراب کی جانب لگایا گیا ہے اور جو حضرت صاحب کے اپنے ہاتھ کا لکھا ہوا مع انگریزی ترجمہ کے ہے اس کا فوٹو ملاحظہ ہو۔