تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 3 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 3

3 پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و احسان ہے کہ لجنہ اماء اللہ کو صد سالہ جشنِ تشکر کے سلسلے میں استقامت سے کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے تواریخ بیت فضل لندن از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب اس سلسلے کی اٹھاسی ویں (88) کڑی ہے۔فالحمدللہ علی ذالک اس نصیبوں والی بیت کے مقدر میں خلفائے احمدیت کے قدم چومنا لکھا ہے اس کی بہت تاریخیں لکھی جائیں گی مگر آغاز کی تاریخ لکھنا حضرت میر صاحب کے حصے میں آیا۔اللہ تعالیٰ اجرعظیم سے نوازے اور آپ کا علمی سرمایہ صدقہ جاریہ بن کر آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنتار ہے آمین اللھم آمین۔اس عظیم الشان بیت کا قیام 1924ء میں عمل میں آیا جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کے عین مطابق تھا۔نصرت و فتح و ظفر تا بست سال حضرت اقدس مسیح موعود کا یہ الہام 4 جنوری اور 27 جنوری 1904 کا ہے 1904 میں میں سال جمع کرنے سے 1924 بنتا ہے۔مذکورہ الہام میں 1924 کی طرف اشارہ ہے جب بیت فضل لندن کا قیام عمل میں آیا تھا۔چنانچہ اب جو عظیم فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا ہے ان کا تعلق اسی ( بیت ) سے ہے اور یہی سال طُلُوعُ الشَّمْسِ مِنَ الْمَغْرِبُ کا آغاز اور عالمی فتح و ظفر کی ابتدا ہے۔(حاشیہ تذکرہ صفحہ 419)