تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 161 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 161

143 دیگر ممبر اس مبارک افتتاح میں ضرور شامل ہوں گے۔ڈرہم کے بشپ (Bishop of Durham) یعنی لاٹ فرماتے ہیں کہ:- پادری مجھے چند روز ہوئے امام کی طرف سے ایک دعوتی رقعہ ملا تھا کہ میں مسجد کے افتتاح کے وقت وہاں حاضر ہوں اگر میرا وہاں پہنچ سکنا آسان ہوتا تو میں ضرور اس دعوت کو خوشی سے قبول کرتا، اس کے علاوہ خود تقریب کے وقت کئی پادری صاحبان موجود تھے۔اس کے برخلاف بہت سے مذہبی انسان اب بھی انگلستان میں موجود ہیں جن کو مسجد کے ساتھ دلی مخالفت ہے۔آرچ بشپ آف کنٹر بری (Archbishop of Canterbury) سب سے بڑے انگلستان کے پروٹسٹنٹ (Protestant) پادری ہمارے دعوتی رقعہ کے جواب میں فرماتے ہیں آپ آسانی سے اس بات کو سمجھ لیں گے کہ میرے لئے مسلمانوں کی کسی تقریب میں شامل ہونا موزوں نہ ہوگا“۔اس طرح رومن کیتھولک (Roman Catholic) کے سب سے بڑے پادری کا جواب یہ ہے ”آپ جانتے ہیں کہ ہم کسی اور مذہب کی عبادت میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا یقین ہے کہ ایمان عبادت پر مقدم لاٹ پادری صاحب کی خدمت میں لکھا گیا کہ ہم نے آپ کو عبادت میں شریک کرنے لئے نہیں بلایا بلکہ تقریب افتتاح میں شامل ہونے کے لئے مگر پادری صاحب کی سمجھ میں یہ بات نہ آئی۔باپٹسٹ ٹائمنر (Baptist Times) جو مسیحوں کے ایک فرقہ کا اخبار ہے یوں رقمطراز ہے۔اس مسجد کی تعمیر کو ایک چیلنج سمجھنا چاہئے۔مغرب اب تک مشرق کو