تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 159 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 159

141 مٹانے اور راست بازی کے احساسات پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں گے۔ہم سچے مساوات جس میں درجوں کے جائز فرق کو تسلیم کیا گیا ہے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔ہم برادری اور باہمی ہمدردی اور تعاون کے جذبات پیدا کرنے کے لئے زور لگائیں گے۔میں اس موقع سے فائدہ اُٹھا کر عیسائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھی اسلام کو دشمنی کی نگاہ سے نہ دیکھیں اور اسلامی تعلیم کے نقائص معلوم کرنے کے بجائے وہ اس کی خوبیوں کو تلاش کریں کیونکہ مذہب کی سچائی دوسروں کے عیوب ظاہر کرنے سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اپنی تعلیم کی خوبیاں ثابت کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔بھائیو! آج کل کا زمانہ شرک، لامذہبی، خدا سے تغافل، ملکوں کی دشمنی، قوموں کی منافرت اور فرقوں کی رنجشوں کا ایک افسوسناک نظارہ ہے۔لہذا ہر ایک خدا سے پیار کرنے والے دیانت دار آدمی کا فرض ہے کہ اپنی نیند سے بیدار ہو جائے اور خدا کے گھروں کو بجائے لامذہبی اور نفاق کا مرکز بنانے کے خدا کی وحدت کے قلعے اور اتفاق کے مرکز بنائے۔(22) ٹائمز (Times) (مورخہ 5 /اکتوبر 1926ء) امیر فیصل کا پیغام افسوس“ امیر فیصل نے اپنا دلی افسوس ظاہر کرنے کے لئے ایک دوسرا پیغام بھیجا اور کہا کہ اس کو اس کے باپ نے مسجد کے افتتاح سے روکا ہے اور جس کام کے لئے وہ آئے تھے اُس کے کرنے میں کوئی حرج نہیں معلوم ہوتا۔مسجد کی خیر و برکت کے لئے انہوں نے دُعا دی۔سلسلہ کے امام اور مسیح موعود کے جانشین مرزا محمود احمد صاحب کے۔