تواریخ مسجد فضل لندن — Page 151
133 (15) ڈیلی ٹیلی گراف (Daily Telegraph) (مورخہ 4/اکتوبر 1926ء) ابن سعود کی کارروائی ملہ کا وائسرائے امیر فیصل کل لنڈن کی پہلی مسجد کے افتتاح کے موقع پر حاضر نہ تھا۔اعلان شدہ وقت کے آدھ گھنٹہ پہلے تک یہ اُمید کی جاتی تھی کہ وہ افتتاحی رسم کو ادا کریں گے مگر آخر کار اُس کی جگہ خان بہادر شیخ عبدالقادر نے سنبھالی جو کہ پنجاب گورنمنٹ کے سابق وزیر تھے اور انجمن بین الاقوام کے موجودہ نمائندہ ہیں۔نامعلوم وجوہات کے ماتحت امیر کو اس وعدہ کے ایفا سے روک دیا گیا جو اس کے والد نے کیا تھا۔مسجد کے متعلقین کی رائے میں اس کی غیر حاضری کا سبب ان مسلمانوں کا فعل ہے جو فرقہ احمدیہ کو سمجھتے ہیں۔وہابی جن کا سردار ابن سعود ہے شدید ترین مسلمانوں میں سے ہیں۔امام مسجد کی رائے یہ ہے کہ اس کی ایک گفتگو جولنڈن کے اخبارات میں شائع ہوئی تھی اس طرح سے ترجمہ کی گئی کہ جس سے یہ مطلب نکلتا تھا کہ یہ مسجد گویا ایک گرجے کی حیثیت رکھتی۔ہے اور اس وجہ سے ابن سعود نے اپنے لڑکے کو منع کیا ہے۔خدائے رحیم کے نام کے ساتھ یکا یک مسجد کے دروازے کھل گئے۔امام مسجد اور شیخ عبدالقادر اور مہاراجہ بردوان نے تقریریں کیں۔امام نے کہا ابن سعود کے فارین سیکریٹری سے یہ خط ملا ہے کہ امیر فیصل افتتاح میں شریک نہ ہوں گے۔خط میں یہ بیان تھا اس بات سے ہر ہائی نس کو سخت رنج ہوا ہے۔ہر ہائی نس اور میں آپ کی کامیابی چاہتے ہیں اور کہ اسے۔اس بڑی مسجد کے لئے برکت مانگتے ہیں۔“