تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 106 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 106

95 افزائی کا موجب نہیں ہونا چاہیے۔اسلام کے مضبوط اور غیر متزلزل اُصولوں کا یہ ثبوت ہے کہ اس نے زمانہ کے اثرات اور اس کی تباہ کن کوششوں کا خوب دلیری سے مقابلہ کیا ہے۔اور اب بھی اس کی مضبوط بنیادوں کی یہ حالت ہے۔کہ وہ اسلام کی وسیع عمارت کو صدمہ پہنچائے بغیر کئی زہریلے اثرات کا مقابلہ کر سکتی ہیں مجھے یقین ہے کہ جزائز برطانیہ کے رہنے والے مسلمان اور خصوصاً جو لنڈن کے رہنے والے ہیں۔وہ فرقہ بندی کے اختلافات سے اپنے آپ کو بالا قرار دیتے ہوئے اپنے ہم مذہبوں کے ایک گروہ کثیر کے لئے قابل تقلید نمونہ پیش کریں گے۔مجھے امید ہے کہ وہ اس مسجد کے وجود سے جو اسلام کے اصولوں پر روشنی ڈالنے کے لئے عیسائیت کے مرکز میں بنائی گئی ہے۔پورا فائدہ اٹھائیں گے۔بہت سے طالبان حق اس نور سے حصہ پانے کے لئے تیار ہیں جس کو ہمارے پیغمبر اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) دنیا میں لے کر آئے تھے۔اور جن کا اسم مبارک تمام دنیا ئے اسلام میں بڑی محبت اور احترام سے لیا جاتا ہے۔اور روئے زمین کی تمام مسجدوں کے بلند میناروں پر سے دن میں پانچ دفعہ پکارا جاتا ہے۔اور وہ دن قریب ہے۔جبکہ یہ چھوٹی سی مسجد ایک بہت بڑی درس گاہ بن جاوے گی۔یا شاید اس کے علاوہ ایک اور بڑی اور زیادہ شاندار مسجد لنڈن کے کسی مرکزی مقام پر بنا دی جائے۔اس پایہ کی مسجد یا تو ہندوستان کے مسلمانوں کی ہمت سے بنائی جا سکتی ہے۔یا مختلف اسلامی ممالک مل کر اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔یا ممکن ہے کہ حکومت برطانیہ کو ایک دن حکومت فرانس کے نمونہ پر چلنے کے فوائد کا احساس ہو جائے۔اور وہ بھی دارالخلافہ کی شان کے شایان ایک مسجد لنڈن میں بناوے جس طرح حکومت فرانس نے ایک شاندار مسجد پیرس میں بنائی ہے۔ایسی شاندار عمارت جب مل جائے گی۔تو اس کا خوشی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔مگر بالفعل اس کی حقیقت