تواریخ مسجد فضل لندن — Page 93
84 زیادہ پسند کریں۔اور تم میں سے جو لوگ انہیں دوست بنائیں گے۔وہ ایک سخت بے جا فعل کے مرتکب ہوں گے۔تو کہہ دے کہ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیبیاں اور رشتہ دار اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں۔اور تجارت جس کے نقصان سے تم ڈرتے ہو۔اور گھر جن کو تم پسند کرتے ہو۔اللہ اور اس کے رسول اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پیارے ہیں تو انتظار کرو۔جب تک کہ اللہ اپنا فیصلہ فرما دے اور اللہ بدعہد لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔تلاوت قرآن کے وقت عجیب سماں تھا۔ایک صاحب فرماتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ یہ آیتیں آج ہی اس موقع کے مناسب حال نازل ہوئی ہیں۔اس کے بعد امام نے بلند آواز سے حضرت خلیفہ اسیح ثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کا وہ پیغام پڑھ کر سنایا۔جو ہندوستان سے خاص اس موقع کے لئے بذریعہ برقی تار کے وہاں بھیجا گیا تھا۔یہ انگریزی میں قریباً ایک ہزار الفاظ کا خط ہے۔اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ فيصيث صحك دپ قلدت میں سب سے پہلے خدا تعالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جس نے ہم کمزوروں اور ناتوانوں کو سینکڑوں سالوں کی گہری نیند کے بعد پھر جاگنے کی توفیق دی۔اور پھر یہ ہمت دی کہ ہم اہل مغرب کے اس عظیم الشان احسان کے بدلہ میں جو ہماری غافل نیند کے عرصہ میں شمع علم کو بلند رکھ کر انہوں نے