تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 88 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 88

79 نوٹس اس امر کا دروازہ کے باہر لکھ کر لگا دیا۔لوگ ابھی اس اعلان کو پڑھ ہی رہے تھے کہ اتنے میں موٹر آئی۔اور وہی خان بہادر جو گھنٹہ بھر پہلے شہزادہ کو ہمراہ لانے کے لئے لے گئے تھے۔اب افتتاح کنندہ کی حیثیت سے احاطہ میں داخل ہوئے۔امام اور اس کے دوستوں نے خاص دروازہ پر اُن کا خیر مقدم کیا۔اور رسم افتتاح با قاعدہ شروع ہوگئی۔افتتاح: لِلہ الحمد ہر آں چیز کہ خاطر میخواست آخر آمد ز پس پرده تقدیر پدید 3 /اکتوبر 1926ء اتوار کے دن 3 بجے بعد دو پہر ( بیت) کا افتتاح ہوا۔( بیت) چند ماہ قبل تیار تھی۔اس موقع پر باغیچہ اور احاطہ کی درستی اور آراستگی کرائی گئی۔سڑک کی طرف جھنڈیاں آویزاں کی گئیں۔ایک خاص دروازہ بنایا گیا۔اور اس پر خوش آمدید لکھا گیا۔(بیت) کے کنارے ہر طرف پھول لگائے گئے۔مہمانوں کے ناشتہ وغیرہ کے لئے باغیچہ میں خیمے نصب کئے گئے۔پروگرام جو پہلے سے چھاپ کر شائع کر دیا گیا تھا۔وہ یہ ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم ( بیت ) لنڈن کی تقریب افتتاح کا پروگرام ( جو 3 اکتوبر 1926ء اتوار کے روز عمل میں آئے گا۔) 3 بجے بعد دو پیر۔۔۔۔۔دروازه پر شہزادہ والا تبارا میر فیصل کا استقبال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3:15 امام کا تلاوت قرآن کرنا اور کنجی کا چند دعائیہ الفاظ کے ساتھ پیش کرنا