تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 68 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 68

61 پیغامات ارسال کر دیئے تھے جس میں اس وقت کی اطلاع دے دی گئی تھی۔جس وقت کہ لنڈن میں تعمیر مسجد کا کام شروع کیا جانا تھا۔تا کہ شرق اور غرب، شمال اور جنوب ہر چہار اطراف سے ایک ہی وقت میں ایک ہی مقصد کے لئے ایک ہی خدا کے لئے دعائیں کی جائیں۔“ اخبار ڈیلی گرافک (The Daily Graphic) یہ اخبار اپنے 29 ستمبر 1925ء کے پرچہ میں لکھتا ہے:- کل جبکہ اس مسجد کی بنیادیں کھودی جا رہی تھیں تو اس سے مسلمانوں کی رُوحانیت آشکار ہو رہی تھی اور اس روحانیت کا ادنیٰ کرشمہ یہ ہے کہ خدا کا گھر بنانے کے لئے یہ لوگ مزدوروں کی طرح خود مٹی کھودتے۔مٹی اُٹھاتے اور دوسرے کام کرتے تھے۔ہندوستان کے باشندوں کے علاوہ جو اس کام کو ہاتھوں سے کر رہے تھے ایک انگریز بھی ان کے ساتھ شامل تھا جو باوجود سفید بالوں کے جو اس کی پیرانہ سالی پر دلالت کرتے تھے بڑے شوق سے وہی کام کر رہا تھا جو اس کے انڈین ہم عقیدہ بھائی کر رہے تھے۔ان تاروں کے جواب میں جو لنڈن سے یا مرکز سلسلہ سے اس تقریب پر جاری کی گئی تھیں ایک وقت مقررہ پر تمام عالم میں اس بیت کی تکمیل اور بابرکت ہونے کے لئے خلوص دل سے دُعا کی گئی۔دوران تعمیر میں بکثرت لوگ آتے اور اسے بنتے دیکھتے تھے حتی کہ ایک سابق گورنر پنجاب نے ایک