تواریخ مسجد فضل لندن — Page 57
51 اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر قل ان صلوتی و نسکی و محیای و مماتي لله رب العالمین میں مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفه ابیع الثانی امام جماعت احمدیہ جس کا مرکز قادیان پنجاب ہندوستان ہے خدا کی رضا کے حصول کے لئے اور اس غرض سے کہ خدا تعالیٰ کا ذکر انگلستان میں بلند ہو اور انگلستان کے لوگ بھی اس برکت سے حصہ پاویں جو ہمیں ملی ہے آج 20 / ربیع الاول 1343 ھ کو اس (بیت) کی بنیاد رکھتا ہوں اور خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ وہ تمام جماعت احمدیہ کے مردوں اور عورتوں کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے او راس (بیت) کی آبادی کیلئے سامان پیدا کرے اور ہمیشہ کے لئے اس (بیت) کو نیکی ، تقویٰ، انصاف اور محبت کے خیالات پھیلا نے کا مرکز بنائے اور یہ جگہ حضرت محمد مصطفیٰ خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت احمد مسیح موعود نبی اللہ بروز و نائب محمد علیهما الصلوۃ والسلام کی ٹورانی کرنوں کو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں پھیلانے کے لئے روحانی سورج کا کام دے۔اے خدا تو ایسا ہی کر۔19/اکتوبر 1924ء