تواریخ مسجد فضل لندن — Page 56
50 اعوذ بالله من الشيطن الرجيم ہم اللہ الرحمن الرحیم محمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناص قل ان صلوتی و نشکی ومحياي ومماتی اللہ رب العالمين میں میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی امام جماعت احمد یہ جن کا مرکز قاریان پنجاب ہندوستان ہے خدا کی رضا کے حصول کے لیے اور اس غرض ہے کہ خدا تعالے کا ذکر انگلستان میں بلند ہو اور انگلستان کے لوگ بھی اس برکت سے حصہ پاریں جو ہمیں ملی ہے آج ہم ربیع الاول کو اس مسجد کی بنیاد رکھتا ہوں اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام جماعت احمدیہ کے مردوں اور عورتوں کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور اس مسجد کی آبادی کے سامان پیدا کر لے اور ہمیشہ کے لیئے اس سجد کو نیکی تقوئی۔انصاف اور محبت کے خیالات پھیلانی کا مرکز بنائیے اور یہ جگہ حضرت محمد مصطفی خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت احمد مسیح موعود نبی الله بروز و نائب محمد علیہم الصلوۃ و السلام کی نورانی کرنوں کو اس ملک اور دوسرے ملکوں میں پھیلانے کے لیے رومانی سورج کا کام دیے ایسے خدا تو ایسا ہی کر ور اکتوبر ۱۹۲۴