تواریخ مسجد فضل لندن — Page 54
48 وفد حاضر ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے باتیں کر رہا تھا کہ ان کی نماز کا وقت آ گیا اور انہوں نے آپ سے اجازت چاہی کہ باہر جا کر نماز پڑھ لیں۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ باہر جا کر نماز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہماری مسجد میں پڑھ لو۔پس قرآن کریم کے حکم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے کہ اسلامی بیت کا دروازہ ہر اس شخص کے لئے کھلا ہے جو خدا تعالیٰ کی عبادت کرنا چاہے اور اسلامی بیوت مختلف مذاہب کو متحد کرنے کا نقطہ مرکزی ہیں۔احمدیہ (بیت) کی غرض: اس روح کے ساتھ اور انہیں جذبات کے ساتھ جو میں نے اوپر بیان کئے ہیں۔جماعت احمدیہ نے اس (بیت) کے افتتاح کا ارادہ کیا ہے اور پیشتر اس کے کہ میں اس (بیت) کا سنگ بنیاد رکھوں میں اس امر کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ یہ ( بیت) صرف اور صرف خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے بنائی جاتی ہے تا کہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی محبت قائم ہو اور لوگ مذہب کی طرف جس کے بغیر حقیقی امن اور حقیقی ترقی نہیں۔متوجہ ہوں۔اور ہم کسی شخص کو جو خدا تعالیٰ کی عبادت کرنا چاہے ہرگز اس میں عبادت کرنے سے نہیں روکیں گے۔بشرطیکہ وہ ان قواعد کی پابندی کرے جو اس کے منتظم اس کے انتظام کے لئے مقرر کریں اور بشرطیکہ وہ ان لوگوں کی عبادت میں مخل نہ ہوں جو اپنی مذہبی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس (بیت) کو بناتے ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ یہ رواداری کی روح جو اس (بیت) کے ذریعے سے پیدا کی جائے گی دُنیا سے فتنہ و فساد دُور کرنے اور امن و امان قائم کرنے میں بہت مدد دے گی اور وہ دن جلدی آجائیں گے جبکہ لوگ جنگ و جدال کو ترک کر کے محبت و پیار سے آپس میں