تواریخ مسجد فضل لندن — Page 53
47 قوت برداشت: اگر اختلاف بُری چیز ہے تو برداشت کے کیا معنی ہیں۔برداشت تو اختلاف ہی کی موجودگی میں اور اس کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔پس جس چیز کی دنیا کو ضرورت ہے وہ برداشت ہے یعنی لوگ اختلاف عقیدہ اور اختلاف اصول رکھتے ہوئے پھر ایک دوسرے کے ساتھ آپس میں محبت کے ساتھ رہیں۔بیشک ہر ایک شخص کا حق ہے کہ وہ دوسرے کو اس امر کی طرف بلائے جسے وہ اس کے لئے اچھا سمجھتا ہے کیونکہ بغیر تبلیغ کے علوم کی ترقی نہیں ہو سکتی مگر جس چیز کا کسی کو کوئی حق نہیں ہے وہ یہ ہے کہ دوسرے کے دل کے بدلنے سے پہلے اس کی زبان اور اس کے اعمال کو بدلنا چاہیے یا بعض امور میں اس سے اختلاف رکھنے کی وجہ سے اس کو تکلیف دینے کی کوشش کرے۔بیت الله : بہنو اور بھائیو! بیت اس قسم کی رُوح پیدا کرنے کے لئے بنائی جاتی ہے اور (دینِ حق) نے بیت کا نام بیت اللہ رکھا ہے یعنی وہ ایسا گھر ہے جس میں انسان کا حق نہیں کہ آپس کے اختلاف کی وجہ سے کسی کو نکالے یا کسی کو تکلیف دے سکے۔کیونکہ یہ اس کا گھر نہیں بلکہ خدا کا گھر ہے جو اسی طرح اس کے دشمن کا خدا ہے جس طرح اس کا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ومن اظلم ممن منع مسجد الله ان يذكر فيه اسمه۔یعنی اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے بنائے جانے والے گھروں سے لوگوں کو روکے۔اور ان کو عبادت نہ کرنے دے۔تاریخ سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دفعہ یمن کے مسیحیوں کا ایک