تواریخ مسجد فضل لندن — Page 42
38 تھی اس کی قدر دانی کے اظہار میں یہ بنائی گئی ہے اس کے لئے زمین پیرس کی میونسپل کمیٹی نے نذر دی اور تعمیر کے اخراجات رؤسائے مراکو ، ٹیونس، الجیریا وغیرہ نے حکام فرانس کے اشارہ سے ادا کئے۔کچھ مصر کے لوگوں نے بھی حصہ لیا اس مسجد کی بنیاد دراصل پولیٹکس (Politics) پر ہے۔حضرت خلیفۃ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ جب لنڈن سے واپس تشریف لائے تو یہ مسجد بن رہی تھی۔آپ بھی اس کے دیکھنے کو تشریف لے گئے۔اور مسجد میں داخل ہو کر بمعہ اپنے احباب کے بڑی دیر تک سب نے دُعا کی اور وہاں کی سب سے پہلی نماز ادا کی۔گویا اس طرح اس مسجد کا افتتاح آپ نے فرمایا :- ( بیت ) لنڈن کا سنگ بنیاد جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے اپنے قیام لنڈن کے زمانہ میں اور کاموں کے علاوہ ایک کام یہ بھی کیا کہ روانگی سے بیشتر (بیت) لنڈن کا سنگ بنیاد اپنے ہاتھوں سے 19 /اکتوبر 1924ء بروز اتوار چار بجے دن کے نصب فرمایا اور وہیں تمام جماعت نے نماز ادا کی۔اس مبارک تقریب کی روئیداد حسب ذیل ہے۔دُنیا کے مادی مرکز لنڈن میں پہلی (بیت) حضرت اولوالعزم فضل عمر خلیفہ اسیح نے سنگ بنیاد رکھا مبارک تقریب : 19 اکتوبر 1924 ء کا اتوار کا دن دنیا کی تاریخ میں عام طور پر اور لنڈن اور احمدیت کی تاریخ میں خصوصیت سے ایک یادگار دن ہو گا۔کیونکہ اس