تواریخ مسجد فضل لندن — Page 27
25 ذرائع (دعوت ) جو اختیار کئے جاتے ہیں (1) خطوط سے (2) پرائیویٹ ملاقاتوں سے (3) کھلی ہوا اور باغات کے لیکچروں سے (4) اخبارات کے ذریعہ (5) لٹریچر تقسیم کر کے (6) دعوت دے کر اور گھر بلا کر (7) مختلف کلبوں اور انجمنوں کی سرپرستی میں خاص خاص مضامین پر یہ سلسلہ کی مساعی کے انگلستان میں ظاہری شمرات اگر چہ سب سے زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور حضرت خلیفہ اسیح کے خود انگلستان میں تشریف لے جانے سے ظاہر ہوئے۔مگر مجملاً کل باتوں کا ذکر ایک ہی جگہ کر دیتا ہوں۔(1) اس وقت انگریزی قوم کے احمدی۔۔۔۔کی تعداد انگلستان میں دو سو کے قریب ہے۔(2) سلسلہ کا ذکر زبان زد خلائق ہے۔لوگ اب دلچسپی لیتے ہیں اور ان کی توجہ اس جماعت کی طرف ہو گئی ہے۔(3) صرف ( دینِ حق) کی اتباع میں وہاں کی دو نومسلمہ میموں نے اپنے بچوں کا ختنہ کرایا ہے جو ایک عظیم الشان انقلاب ہے۔(4) سلسلہ کے کارناموں اور بیت کے بننے سے تمام عالم میں ایک اعلان ہو گیا ہے جو ہندوستان میں بیٹھ کر کرنا ناممکن تھا۔(5) سلسلہ کا رُعب قائم ہو گیا ہے۔(6) ایسے مخلص نو مسلم وہاں پیدا ہوتے جاتے ہیں جو سلسلہ کے لئے چندہ بھی دیتے ہیں اور بعض تو باقاعدہ دیتے ہیں ان میں کچی قربانی کا