تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 23 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 23

21 مقامی حالات کو دیکھ کر وہاں کے نظام ( دعوت الی اللہ ) کو مضبوط فرما دیں۔اور نیز دمشق اور مصر اور یورپ کے بعض دیگر حصوں کے حالات بھی معلوم فرماویں اس سفر کے حالات چونکہ بہت طویل ہیں اور ان کے لئے ایک الگ کتاب کا لکھا جانا تجویز ہوا ہے اس لئے صرف متعلقہ حصہ کو میں لیتا ہوں۔حضور کے ساتھ جانے کے لئے حسب ذیل احباب منتخب ہوئے اور ان کے لئے خاص یونی فارم (لباس) یعنی سبز عمامے، لمبے سیاہ کوٹ اور پاجامے تجویز ہوئے۔چودہری فتح محمد صاحب، خان صاحب ذوالفقار علی خان صاحب، حافظ روشن علی صاحب، مولوی عبدالرحمن صاحب ،مصری، مولوی عبدالرحیم صاحب درد، ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی، بھائی شیخ عبدالرحمان صاحب، چودہری علی محمد صاحب اور میاں رحم دین صاحب باور چی، علاوہ ان اصحاب کے صاحبزادہ میاں شریف احمد صاحب اور چودہری ظفر اللہ خان حضور صاحب اور چود ہری محمد شریف صاحب وکیل اپنے طور پر شامل ہوئے۔نے اپنا خرچ خود ادا کیا۔تمام اخراجات اس سفارت کے ستر ہزار کے قریب ہوا۔جو توجہ سلسلہ احمدیہ کی طرف اس موقعہ پر انگلستان، امریکہ اور یورپ اور تمام دنیا کو پیدا ہوئی، اس کے مقابل یہ خرچ کچھ بھی حیثیت نہیں رکھتا تھا۔حضور دمشق اور مصر سے ہوتے ہوئے اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے راستہ سے انگلستان میں 22 اگست 1924 ء کو وارد ہوئے۔اس ورود مسعود کے متعلق حضور کو ایک رویاً پہلے سے دکھلایا گیا تھا کہ وہ سمندر کے کنارے انگلستان کے ایک مقام پر اُترے ہیں اور ایک لکڑی کے گندے پر پاؤں رکھ کر ایک کامیاب جرنیل کی طرح چاروں طرف نظر کر رہے ہیں کہ آواز آئی ”ولیم دی کنگر" (William the Conqueror) گویا انگلستان کی روحانی فتح حضور کے ورود انگلستان کے ساتھ مقدر تھی جواب ظہور میں آئے گی۔