تواریخ مسجد فضل لندن

by Other Authors

Page 155 of 187

تواریخ مسجد فضل لندن — Page 155

137 ذریعے مینارہ تک پہنچے گا۔آئندہ کبھی مسجد کو وسیع کیا جائے گا۔یہاں تک کہ گنبد جو کہ اب دروازہ کے بازو پر واقع ہے عمارت مکمل ہونے پر عین وسط میں آ جائے گا۔کارروائی کے اثناء میں ایک گروہ تعجب کے عالم میں باہر کھڑا رہا اور آذان کے وقت خاموشی سے لرز رہا تھا۔لوگ مشرق مغرب کے فیشن کو دیکھ کر استعجاب میں غرق تھے۔چمکدار قبائیں، خوش رنگ صافے، سُرخ ٹوپیاں، سیویل رو کے سوٹوں اور انگریزی ٹوپیوں کے ساتھ مل کر تعجب انگیز معلوم ہوتے تھے۔عمارت باغیچہ میں ترچھی کھڑی ہے کیونکہ اس کا رخ مکہ کی طرف ہے اس کو ٹھیک ٹھیک ایشیائی طرز پر کھڑا کرانا کوئی معمولی کام نہ تھا۔ایسا معلوم ہوتا ہے گویا ہندوستان کا ایک گم شدہ کھڑا حوالی لنڈن میں لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے۔(17) مارننگ پوسٹ (Morning Post) (مورخہ 4/اکتوبر 1926ء) امام نے کہا کہ امیر کے نہ آنے کے بعض خفیہ وجوہات ہوں گے جو کہ عرب اور اسلامی شان کے شایان نہیں۔ان کو یقین ہے کہ اس راز کا پتہ بعد میں لگ جائے گا۔شاہ حجاز کو صریح بے بنیاد غلط خبریں دی گئی ہیں۔شہزادہ کے بجائے شیخ عبد القادر صاحب نے بیت کا افتتاح کیا۔انہوں نے بتایا کہ احمدیہ فرقہ کو دقیانوسی خیالات کے مسلمانوں میں ہر دلعزیزی حاصل نہیں۔شاید انہی کی کرتوتوں کی وجہ سے شہزادہ کو منع کیا گیا ہے۔(18) ناردرن ایکو (Northern Echo) (مورخہ 4/اکتوبر 1926ء) مجمع میں بہت سے انگریز شامل تھے۔ان میں سر ہیری