تواریخ مسجد فضل لندن — Page 144
126 مسجد کے افتتاح کے موقع پر ساؤتھ فیلڈ میں کی جائے گی۔یہ بات پہلے سے قرار پا گئی تھی کہ شاہ حجاز کا صاحبزادہ امیر فیصل اس مسجد کا افتتاح کریں گے اور ان کی اس ملک میں آنے کی وجہ بھی یہی ہے۔اب ریورٹر (Reverter) کی خبر ہے کہ شہزادہ مسجد کا افتتاح نہیں کریں گے مگر گزشتہ رات امام بیت نے ریورٹر کو اطلاع دی ہے کہ اُسے بذریعہ تار یہ اطلاع ملی ہے کہ شہزادہ ضرور بیت کا افتتاح کریں گے۔بہت سے معزز انگریز اس موقع پر موجود ہوں گے۔ان میں سے تمہیں (30) پارلیمنٹ کے ممبر ہوں گے۔مقامی باشندے پہلے آذان کی آواز سنیں گے۔اس کے بعد کارروائی ہوگی۔(11) ایوننگ نیوز (Evening News) مورخہ 2 /اکتوبر 1926ء) مکہ کے وائسرائے اور شاہ حجاز کے بیٹے امیر فیصل کو اپنے باپ سے یہ اطلاع ملی ہے کہ وہ ساؤتھ فیلڈ کی مسجد کے افتتاح میں شریک نہ ہوں۔شہزادہ کے لنڈن میں آنے کی ایک وجہ مسجد کا افتتاح کرنا تھا۔ممانعت کی وجہ یہ ہے کہ مکہ کو ایک تار گیا تھا جس کا مضمون یہ تھا کہ امام مسجد نے یہ انتظام کر رکھا ہے کہ غیر مسلموں کے لئے بھی یہ مسجد کھلی ہو گی تاکہ وہ ( دین حق) کی طرف جھک جائیں۔اس بات کو اسلام کی سبکی خیال کیا گیا۔اس لئے شہزادہ کو روکا گیا تا کہ اس بدعت کا سد باب ہو۔ایوننگ نیوز کو فارن آفس سے یہ اطلاع ملی ہے کہ کل کی افتتاحی کارروائی میں شہزادہ شامل نہ ہوگا۔چونکہ امام مسجد کو اس کی بابت کوئی اطلاع نہ تو مکہ سے ملی ہے اور نہ شہزادہ فیصل سے اس لئے ان کو امید ہے کہ شہزادہ ضرور تشریف لائے گا۔مسجد جماعت احمدیہ کی ہے جس کے بانی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی (علیہ السلام)