تواریخ مسجد فضل لندن — Page 143
125 دفتر اور لیکچر ہال کا کام دے گا۔لنڈن اور اس کے قرب و جوار میں سو (100) کے قریب نو مسلم ہیں جن میں سے بہت سے یورپین ہیں۔مسٹر درد ریویو آف ریلیجنز (Review of Religions) کی ایڈیٹری کا کام بھی کریں گے۔جمعہ کے دن مسجد میں جمعہ کی نماز ہوا کرے گی اور اتوار کو لیکچر ہال میں لیکچر ہوا کرے گا۔سمجھ اور بُردباری احمدیہ جماعت کا خاصہ ہے۔خلیفہ اسیح نے اپنے پیروؤں کو موجودہ مذہبی کشمکش سے جو ہندوستان میں جاری ہے روکا ہے۔شروع ہی سے ان کے امام نے گورنمنٹ کی اطاعت کو لازم قرار دیا ہے۔ہر ہولی نس (His Holyness) کی ہدایات کے ماتحت امام مسجد نے یہ انتظام شروع کیا ہے کہ غیر مسلم لیڈرانِ مذہب اپنے اپنے مذہب کے اُصولوں کی خوبیوں کے بارے میں تقریریں کیا کریں عیسائی اور یہودی پیشواؤں کو اس بارے میں مخاطب کیا ہے۔کل امیر فیصل کا مسجد کے دروازہ پر استقبال کیا جائے گا۔وہ چاندی کی چابی سے مسجد کا افتتاح کریں گے۔ایک بڑے شامیانے کے نیچے جلسہ منعقد کیا جائے گا جہاں امیر کو ایڈریس پیش کئے جائیں گے۔ان کو وہ جواب دیں گے۔سلسلہ کے امام کی طرف سے ایک تار کا پیغام سنایا جائے گا۔امریکہ، مصر، شام اور دوسرے ممالک کے احمدیوں کی طرف سے پیغام سنائے جائیں گے۔(10) ویسٹ منسٹر گزٹ (West Minister Gazette) مورخہ 2/اکتوبر 1926ء) مؤذن کی آواز لنڈن میں کل سہ پہر کو ایک مؤثر تقریر عربی اور انگریزی میں مسلمانوں کی پہلی