تواریخ مسجد فضل لندن — Page 121
108 امیر فیصل سے اگر کوئی آج جا کر پوچھے کہ اس کو بیت کے افتتاح کے حالات معلوم ہو چکے ہیں۔تو وہ ضرور اقرار کریں گے۔کہ ان سے ایک سخت نا قابل تلافی غلطی سرزد ہوئی ہے بلکہ معلوم ہوتا ہے۔کہ ایسا احساس افتتاح کے بعد خود امیر فیصل کو ضرور ہوا۔یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی غلطی اور شرمندگی کو کسی حد تک مٹانے کے لئے امام کے نام ایک خط بھیجا۔جس میں افتتاح کی کامیابی اور اس کوشش کے بارآور ہونے کی دُعا کرتے ہوئے اپنے شامل نہ ہو سکنے پر بہت رنج و افسوس کا اظہار کیا۔اور ان کے خاندان کے ایک سرگرم انگریز دوست مشہور مسٹر فلمی نے مولوی درد صاحب کو اپنے ایک خط میں لکھا۔میں آپ کو دلی مبارکباد اس عظیم الشان کامیابی پر عرض کرتا ہوں۔جو آپ کو اپنی مسجد کے افتتاح پر حاصل ہوئی ہے۔یہ بڑا عالیشان موقع تھا۔جس میں حاضر ہونے کا مجھے بہت فخر ہے۔اور میں آپ کو پھر یقین دلاتا ہوں۔کہ کوئی شخص بھی مجھ سے زیادہ اس افسوسناک تاریک دل پر شکستہ خاطر جو افتتاح کے وقت اس تقریب پر چھا رہا تھا۔مگر اس نے اس کی رونق اور چمک دمک کو کسی طرح کم نہیں کیا تھا۔اور یہ رونق جیسا کہ آپ نے فرمایا تھا۔شہزادہ کی موجودگی یا عالم سفلی کے بڑے لوگوں کی حاضری پر منحصر نہ تھی۔ذاتی طور پر مجھے بہت رنج ہے۔کہ ابن سعود نے اپنے آپ کو اسلامی دنیا کا لیڈر ظاہر کرنے کا ایک نہایت بیش قیمت موقع ہاتھ سے کھو دیا۔اور یہ نقصان اس کا ہوا۔نہ کہ آپ کا۔مگر ہم کو اُمید رکھنی چاہیے کہ ناگوار باتوں میں سے بہتری نکل آتی ہے۔اور یہ کہ عالم اسلامی اب اتحاد کی