تأثرات

by Other Authors

Page 49 of 539

تأثرات — Page 49

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 43 تعالیٰ کا بہت شکریہ ادا کیا۔تعاون کی اس یقین دہانی پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور فرمایا: ”ہماری جماعت ایک سو نواسی (189) ممالک میں قائم ہو چکی ہے اور تمام ممالک میں ہمارا مقصد مذہبی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت اور ہمدردی کے لیے عملی اقدامات کرنا بھی ہے۔۔۔اسی انسانی ہمدردی کے جذبہ کے تحت ہی ہم تعلیم کی غرض سے سکولوں کا قیام کرتے ہیں اور بینن بھی اس پہلو سے محروم نہیں۔اسی طرح غریب بیماروں کوستے اور بعض اوقات مفت علاج کی سہولت کی غرض سے ہم ہسپتالوں کا قیام عمل میں لاتے ہیں اور بین کے عوام بھی اس سلسلہ میں مستفید ہو رہے ہیں۔پارا کو میں پچاس بیڈز کا ہسپتال بن رہا 66۔۔۔۔۔۔ہمارا اماٹو Love For All Hatred For None ہے۔ہے۔۔۔۔الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008 صفحہ 10) ماٹو کی بات سن کر صدر مملکت بینن کا چہرہ کھل اُٹھا اور انہوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بین کو اس ماٹو کی سخت ضرورت ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ میں ایم ٹی اے اور ہیومینیٹی فرسٹ (Humanity First) کی مثالیں دیتے ہوئے فرمایا: ”ہماری خدمات اور مساعی کو دولت یا Investment کے پیمانے پر نہیں ماپا جا سکتا۔ہماری جماعت کے لوگ رضا کارانہ خدمات کرتے ہیں اور کوئی اُجرت نہیں لیتے الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008ء صفحہ 10) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر صدر مملکت اور حکومت بینن کے مکمل تعاون کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: چار سال قبل بھی اس ملک کا دورہ کیا تھا لیکن اس مرتبہ حیران کن تبدیلی دیکھ رہاہوں۔“ وو الفضل انٹر نیشنل 6 تا 12 جون 2008ء صفحہ 10) صدر مملکت کے اس سوال پر کہ آپ کی رہائش کہاں ہے؟ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ابتدائی طور پر قادیان کا ذکر فرمایا پھر ربوہ پاکستان اور پھر لندن کا ذکر فرمایا۔یہ ملاقات پچیس منٹ جاری رہی جس کے بعد صدر مملکت ببینن نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا اور بین میں قیام کے دوران اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کرسٹل سے بنا ہوا ایک سووینئر صدر مملکت کو عطا فرمایا۔صدر مملکت نے یہ تحفہ وصول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتے ہیں۔چنانچہ صدر مملکت نے