تأثرات — Page 459
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خلافت کلام مکرم ومحترم عبد الکریم قدسی صاحب سے محبت کی ملیں برکات پشتوں تک اسی لطف و کرم کی ہو سدا برسات پشتوں تک خلافت ނ وفا داری شرط استواری ہو یہی ہو حاصل ایماں بہر اوقات پشتوں تک اہل قلم پیدا مری نسلوں میں آئندہ بھی ہوں قلم کا منبع و مرجع رہیں خطبات پشتوں تک درجه کسی بھی فکر کی اُترن نہ پائے قرب کا رہیں پیش نظر مہدی کے ارشادات پشتوں تک غلامی کی سند مل جائے قسمت سے تو موضوع سخن ٹھہرے گی میری ذات پشتوں تک سدا نور خلافت ނ منور ہوں میری نسلیں کسی لمحے جہالت کی نہ آئے رات پشتوں تک خیالوں میں گھروں میں رزق اور الفاظ اُتریں گے اگر ہم چومتے جائیں گے اُن کے ہاتھ پشتوں تک بھی قدسی خلافت کا کسی پہلو سے جو منکر ہو خداوندا! وہ پیدا ہو نہ میری سات پشتوں تک 420