تأثرات

by Other Authors

Page 425 of 539

تأثرات — Page 425

تاثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 387 اب نظام وصیت کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے کم از کم پچاس فیصد چندہ دہندگان اس بابرکت نظام میں شامل ہو جائیں۔چنانچہ آپ ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ” میری یہ خواہش ہے کہ 2008ء میں جب خلافت کو قائم ہوئے انشاء اللہ تعالیٰ سوسال ہو جائیں گے تو دنیا بھر کے ہر ملک میں، ہر جماعت میں جو کمانے والے افراد ہیں، جو چندہ دہند ہیں ان میں سے کم از کم پچاس فیصد تو ایسے ہوں جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اس عظیم الشان نظام میں شامل ہو چکے ہوں اور روحانیت کو بڑھانے اور قربانیوں کے اعلیٰ معیار قائم کرنے والے بن چکے ہوں اور یہ بھی جماعت ان کی طرف سے اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر رہی ہوگی اور اس میں جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ایسے لوگ شامل ہونے چاہئیں جو انجام بالخیر کی فکر کرنے والے اور عبادات بجالانے والے ہیں۔“ خطبه جمعه فرموده حضرت خلیفہ اسی الخامس ایدہ اللہ تعالی یکم اگست 2004ء) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا تھا کہ ہر ایک احمدی کو یہ فکر لاحق ہوگئی کہ 2008 ء تک کسی نہ کسی طرح نظام وصیت کا حصہ بن کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس خواہش کو پورا کرنے والا سعادت مند وجود بن جائے۔الحمد للہ کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس خواہش کی تکمیل میں ہر ایک احمدی نے خود کو مستعد کر لیا۔چنانچہ جلسہ سالانہ یو۔کے پر دوسرے دن کے خطاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیان فرمایا: وصیت کے نظام میں شامل ہونے کی میں نے تحریک کی تھی 2004ء میں۔اس وقت آخری مسل جو تھی 183, 38 تھی اور اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ رپورٹ جب تیار کی گئی تو اس وقت آخری مسل جو ہے وہ 88500 کی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے وصیت کے نظام میں پاکستان میں سب سے زیادہ شامل ہوئے ہیں پھر دوسرے نمبر پر جرمنی ہے اور تیسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے۔اور جیسا کہ میں نے کہا ہے خدا کرے کہ اس سال کے آخر تک یہ تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتوں کے بجٹ بھی بہت بڑھ گئے ہیں اور غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ مالی قربانیوں میں جماعتیں بہت زیادہ آگے بڑھ چکی ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔لازمی چندہ جات کے علاوہ زمینیں خریدنے، مساجد بنانے سنٹر خریدنے وغیرہ کی طرف توجہ جماعتوں کی ہوئی ہے اور ترقی میں قدم جماعت کا آگے بڑھتا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو مزید بڑھاتا چلا جائے۔“ (جلسہ سالانہ یو کے۔دوسرے دن کا خطاب۔فرمودہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی۔بتاریخ 2008-07-26)