تأثرات — Page 227
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء لگا؟ انہوں نے کیا دیکھا؟“ 202 الفضل انٹر نیشنل 14 تا 20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 16) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے استفسار پر وفد کے اراکین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: " بہت اچھا لگا۔اتنا بڑا مجمع اور تعداد ہے اور کہیں کوئی لڑائی، جھگڑا، فساد نہیں ہے۔ہر طرف بھائی چارہ کی فضا ہے اور سب ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: الفضل انٹرنیشنل - 14 تا 20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 16) اس کے باوجود بلغاریہ کے علما ہمیں کہتے ہیں کہ ہم فساد کرتے ہیں اس لیے ہماری رجسٹریشن نہیں ہونے دیتے۔آپ واپس جائیں تو اپنے اپنے ماحول میں بتائیں کہ ہم جماعت کے جلسہ میں دیکھ کر آئے ہیں کس طرح پر امن ہے اور پیار و محبت کا ماحول ہے۔یہ باتیں وہاں جا کر کریں تا کہ تعلق بڑھتار ہے۔ہماری ہر بات امن سے شروع ہوتی ہے۔امن ہی ہے پیار و محبت ہی ہے۔" الفضل انٹر نیشنل۔14 تا20 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 16) مکرم Mikhil Mikhaliov صاحب سابق ملٹری اتاشی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: جلسہ کے انتظامات کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔اتنی بڑی تعداد کی مہان نوازی بہت ہی اچھے انداز میں کی جارہی ہے۔ہر طرف مسکراتے اور محبتیں بکھیر تے ہوئے چہرے نظر آتے ہیں۔بھائی چارہ کی ایسی مثال کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملتی۔سب سے زیادہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا شکر گزار ہوں جن کی شفقت اور محبت میں کبھی بھی نہیں بھلا سکتا۔“ الفضل انٹر نیشنل - 14 تا 20 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (12) ایک خاتون مکرمہ Veronika صاحبہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے بعد جذباتی انداز میں بے اختیار کہنے لگیں : جلسہ سالانہ اور حضور انور سے ملاقات کے یہ قیمتی لمحات ان کی زندگی کے سب سے زیادہ خوب صورت اور قیمتی لمحات ہیں۔ان چند دنوں نے انہیں نئی زندگی عطا کی ہے جو کہ ہزاروں سال کی زندگی سے بڑھ کر ہے اور یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کا موقع ملا اور براہ راست حضور سے بات کر کے حضور کی ان دُعاؤں کا شکر یہ ادا کرنے کا موقع ملا جن کے نتیجے میں میری مشکلات حل ہوئیں جو ایک