تأثرات

by Other Authors

Page 176 of 539

تأثرات — Page 176

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 1 میئر آف ٹورانٹو David Miller : مسٹر ڈیوڈ ملر نے خطاب کرتے ہوئے کہا: مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ٹورانٹو (Toronto) کی طرف سے آپ کو نیک خواہشات پہنچانے جارہا ہوں۔میں آپ کو صد سالہ خلافت جو بلی کی مبارک باد بھی دیتا ہوں۔میں یہاں کی جماعت احمدیہ سے بہت خوش ہوں کہ یہ بین المذاہب اتحاد اور باہمی رواداری اور امن میں ایک بہت بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔“ ،، 157 الفضل انٹرنیشنل۔5 تا 11 ستمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 16) ٹورانٹو کے میئر نے جماعت احمدیہ کینیڈا کو "Builder of Community" کا خطاب دیتے ہوئے کہا: میں جماعت احمدیہ کے موٹو " Love for all, Hatred for none" سے بہت متاثر ہوا ہوں۔یہ صرف ایک سلوگن ہی نہیں بلکہ Statement of" "Faith یعنی آپ کے دین کا حصہ ہے۔میں اپنے شہر پر فخر کرتا ہوں کہ تمام دنیا کے لوگ یہاں آکر آباد ہوتے ہیں اور سب مل جل کر امن و آشتی سے رہ رہے ہیں اور اپنے شہر کے مستقبل پر فخر کرتا ہوں اور میں اس سے اس بات پر پُر امید ہوں کہ انسانیت کا مستقبل بہت روشن ہے۔میں اس موقع پر آپ کا پھر شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے موقع دیا ہے کہ میں اپنے خیالات آپ کے ساتھ Share کرسکوں۔“ الفضل انٹر نیشنل 115 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 16) (2 میئر آف مارکھم Frank Scarpitti : میئر آف مار کھم نے السلام علیکم کہہ کر اپنے خطاب کا آغاز کیا اور دعوت کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا: محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں۔ایک ایسی مثال پیش کرتی ہے جو دنیا میں آمن قائم کرنے کے لیے بہت موزوں ہے۔یہاں بے شمار ایسے لوگ ہیں جو امن، باہمی افہام و تفہیم اور محبت کے لیے بہت سرگرم ہیں۔مارکھم میں ہم تمام کمیونٹی کے لوگ بڑے امن اور سکون سے اکٹھے رہ رہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔جماعت احمدیہ کا کام جو وہ بین المذاہب امن اور آشتی کے لیے سرانجام دے رہے ہیں ہم بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔میں 2005ء میں بھی جلسہ میں شامل ہوا تھا اور ہال میں یہی جوش و خروش دیکھا تھا۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 16)