تأثرات

by Other Authors

Page 128 of 539

تأثرات — Page 128

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 117 سکی تھی۔یہ حال تھا اس ملک کا اور ہے اور اس وقت فکر یہی تھی کہ کیونکہ اب بھی پنجاب میں وہی حکومت تھی جو اس زمانے میں تھی لیکن بہر حال اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا اور وہ دور گزر گیا اور 27 مئی کا جلسہ بھی جس طرح منانا تھا منایا، دوسرے فنکشن بھی کیے۔کھانے اور مٹھائی وغیرہ بھی تقسیم کرنی تھی وہ بھی ہو گئی۔حال ان کا یہ ہے ، ان مولویوں کی عقل کا تو یہ حال ہے کہ کیونکہ خاموشی سے ہو گیا تھا زیادہ شور نہیں تھا اس لیے بعضوں کو پتہ بھی نہیں لگا اور اُن کا خیال تھا کہ شاید حکومت نے روک دیا ہے یا حکومت کی طرف سے اعلان بھی اخباروں میں آگئے لیکن اتنی سختی نہیں ہوئی۔بہر حال مولویوں نے یہ بیان دیئے کہ قادیانیوں کو یہ فنکشن نہیں کرنے دیا گیا اور بچوں کو مٹھائی تقسیم نہیں کرنے دی گئی اور خوشی نہیں منانے دی گئی۔“ (خطبہ جمعہ 30 مئی 2008، فرمودہ حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ الله الفضل انز نیشنل 20 جون تا 26 جون 2008 صفحہ 8 ) عہد وفا کا اِعادہ: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس خطبہ جمعہ کے آخر پر خلافت کے ساتھ تاحیات وفاداری اور پیوستگی کے اس عہد کو ہر دم تازہ رکھنے اور اس میں مضبوطی پیدا کرنے کے حوالے سے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: پس آج جبکہ یہ بات ابھی آپ کے ذہنوں میں تازہ ہے میں اس بات کو اس لیے دُہرا رہا ہوں کہ اس بات کو ہمیشہ تازہ رکھیں اور یہ عہد آپ میں مزید مضبوطی پیدا کرتا چلا جائے۔یہ بھی ہمیشہ یادرکھنا چاہیے کہ کوئی عہد بھی ، کوئی بات بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے بغیر پوری نہیں ہو سکتی کیوں کو احساس بھی ہے۔خطوط میں بھی لوگ لکھتے ہیں کہ ہم نے تو عہد کیا ہے اب ہم انشاء اللہ اس پر عمل کریں گے، کار بند رہیں گے لیکن یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے کیوں کہ اُس کے فضلوں کے بغیر ممکن نہیں ہے۔پس اس کے لیے اللہ تعالیٰ نے طریقہ بتایا ہے اس پر بھی عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنی عبادتوں کے معیار پہلے سے بڑھا ئیں۔اس میں بڑھیں۔نیکیوں میں پہلے سے بڑھیں اور اعمال صالحہ بجالانے کی کوشش کرتے چلے جائیں۔نیکیوں میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے خلافت کی اطاعت میں نظام جماعت کی اطاعت بھی ایک اہم بات ہے۔اس کے بغیر نہ نیکیاں ہیں اور نہ عہد کی پابندی ہے۔نظام جماعت بھی خلافت کو قائم کرتا ہے اس لیے اس کی پابندی ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو توفیق دے