تأثرات

by Other Authors

Page 80 of 539

تأثرات — Page 80

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء NTA نیشنل ٹیلی ویژن اتھارٹی کوانٹرویو: 74 مغرب اور عشا کی نمازوں کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مسجد سے باہر تشریف لائے تو NTA کے نمائندے انٹرویو کے لیے باہر کھڑے تھے جہاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے NTA کے لیے انٹرویو دیا۔ایک سوال کے جواب میں فرمایا : خلافت احمد یہ کو سو سال پورے ہو رہے ہیں اور ہم صد سالہ خلافت جو بلی منا رہے ہیں۔میں احمدیہ مسلم جماعت کا سربراہ ہونے کی وجہ سے مختلف ممالک کے سفر کرتا ہوں۔خاص طور پر ان ممالک کے جہاں جماعت کی تعداد زیادہ ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 20 تا 26 جون 2008ءصفحہ نمبر 12) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اخباری نمائندگان کی خواہش پر اپنا پیغام دیتے ہوئے فرمایا: پہلا پیغام یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قریب آئیں اور خدا کو پہچانیں۔اپنے پیدا کرنے والے کو پہچانیں اور پھر دوسرے یہ کہ ہر انسان دوسرے انسان سے ہمدردی کرے۔بنی نوع انسان کے حقوق ادا کریں اور ایک دوسرے سے ہمدردی سے پیش آئیں۔اللہ اور اس کی مخلوق کے حقوق ادا کرنے کے ذریعہ سے ہم اس دنیا کو جنت بنا سکتے ہیں۔“ ڈپٹی ڈائر یکٹر پروٹوکول سے ملاقات : الفضل انٹرنیشنل 20 تا 26 جون 2008 صفحہ نمبر 12) یکم مئی 2008ء کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹو کول صدر مملکت نایجیر یا جناب ایم بی محمد صاحب حضور انور ایده اللہ تعالیٰ سے ملاقات کے لیے آئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت انہیں ملاقات کا وقت دیا۔موصوف نے ویزوں کے حصول کے سلسلہ میں مدد کی تھی جس پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا جواباً انہوں نے کہا کہ یہ تو ان کی خوش نصیبی تھی کہ وہ جماعت کے کسی کام آئے۔بہر حال انہوں نے نائیجیریا کے بعض مسائل پر گفتگو کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ وہ باقاعدہ ایم ٹی اے دیکھتے ہیں اور ان کی اہلیہ عربی جانتی ہیں وہ ایم ٹی اے پر باقاعدہ عربی پروگرام دیکھتی ہیں۔آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کر کے وہ رخصت ہوئے۔حدیقہ احمد نائیجیریا: حدیقہ احمد کا کل رقبہ اکاسی (81) ایکڑ ہے۔جماعت احمد یہ نائیجیریا نے یہ قطعہ زمین 2006 ء