تأثرات

by Other Authors

Page 415 of 539

تأثرات — Page 415

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء iii- البدر کے پرانے پر چوں کی۔C۔D CDs تیار کروا کر ممالک کو بھجوائی جاچکی ہیں iv- الحکم کے پرانے پر چوں کی C۔D CDs تیار کروا کر ممالک کو بھجوائی جاچکی ہے -۷- ریویو آف ریلیجنز کے پرانے پر چوں کی C۔D -V CDs تیار کروا کر مالک کو بھجوائی جاچکی ہیں vi سلسلہ احمدیہ حصہ دوم (1965-1939) اور سلسلہ احمدیہ حصہ سوم (1965 ء تا 1982ء) سلسلہ احمدیہ حصہ چہارم(1984ءتا2003ء) 377 چھپ چکی ہیں زیر ترتیب مکرم مولانا نصیر احمد قمر صاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت لنڈن نے حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں تجویز پیش کی کہ:۔” خلافت ثانیہ کی جوبلی 1939ء کے موقع پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے جماعت احمدیہ کے آغاز سے لے کر اُس وقت تک کے اہم واقعات پر مشتمل ایک کتاب ”سلسلہ احمدیہ تحریر فرمائی تھی۔خلافت احمد یہ صد سالہ خلافت جو بلی کے موقع پر اس کتاب کے اُسلوب اور انداز پر ہی اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے 1939ء سے 2008 ء تک کی جماعتی تاریخ کے اہم واقعات کا مختصر اور جامع طور پر ذکر اس کتاب کے حصہ دوم کے طور پر مرتب ہو جائے اور پھر یہ دونوں حصے ہزار بارہ سو صفحات پر مشتمل ایک مختصر انسائیکلو پیڈیا بن جائے گا۔پھر اس کے انگریزی اور دوسری زبانوں میں تراجم بھی ہو جائیں تو اس کی افادیت کا دائرہ بہت وسیع ہو جائے گا۔اس کام کے لیے مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب موزوں ہوں گے۔“ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب اور اُن کے معاونین مکرم مبشر احمد خالد صاحب اور مکرم انور اقبال ثاقب صاحب مربیان سلسلہ نے 1940ء تا 1965ء یعنی حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آخری چھبیس سال کے اہم حالات اور واقعات پر مشتمل سلسلہ احمدیہ جلد دوم خوب تحقیق کر کے تالیف کی جو 2008ء میں شائع ہو کر منظر عام پر آگئی اور سلسلہ احمدیہ کی تیسری جلد جو 1965ء تا 1982ء خلافت ثالثہ کے اہم واقعات پر مبنی ہے بھی شائع ہو چکی ہے۔جلد چہارم جو خلافت رابعہ اور جلد پنجم جو خلافت خامسہ کے ابتدائی واقعات پر مشتمل ہوگی اس کے لیے مکرم نصیر احد قمر صاحب ایڈیشنل وکیل الاشاعت لندن کو مقرر کیا گیا ہے جو اس کتاب کی جلد چہارم اور پنجم تیار کر رہے ہیں۔ان کی معاونت