تأثرات

by Other Authors

Page 283 of 539

تأثرات — Page 283

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ : 255 استقبالیہ کے آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب فرمایا اور دنیا میں قیام امن کے موضوع کو قرآنی حوالوں کے ساتھ مزین فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تعلیم خدا کرے کہ آج کی یہ تقریب سب کے لیے باہمی پیارو محبت اور اعتماد کا باعث بنے۔۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس بات کے حصول کے لیے دو اصول بیان فرمائے ہیں۔ایک یہ کہ لوگ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کریں۔دوسرا یہ کہ بنی نوع انسان کی خدمت کرتے ہوئے ہمیشہ انصاف کا دامن تھامے رکھیں اور یہی تعلیمات جماعت کے نعرہ محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں کی بنیاد ہیں۔اگر قرآن مجید کی پر عمل کیا جائے تو دنیا سے نفرت کا خاتمہ ہو جائے گا اور لوگ بلاخوف وخطر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن کی زندگی گزاریں گے۔۔۔۔۔۔دنیا ایک عالم گیر جنگ کی طرف قدم بڑھا رہی ہے اور اس تباہی سے بچنے کے لیے فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔دنیا کے موجودہ حالات اس طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ اگر پھر جنگ چھڑ گئی تو اس سے پوری دنیا متاثر ہوگی اور ہم اس تباہی کی طرف بڑی تیزی سے قدم بڑھارہے ہیں۔ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو یہ توفیق دے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نباہتے ہوئے اس کی مخلوق کو تباہی سے بچائے۔“ الفضل انٹرنیشنل - 19 تا 25 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 13)