تأثرات — Page 271
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اُردو ترجمه : وزیر اعظم برطانیہ نے امیلین کین کو مخاطب کر کے لکھا: میں آپ کو پیغام بھجوا رہا ہوں کہ اظہار کر سکوں کہ مجھے کس قدر افسوس ہے کہ آج میں آپ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکوں گا جہاں آپ جماعت احمدیہ کے احباب کے ساتھ شریک ہوں گے۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ آپ اور محترمہ ہیزل بلیئر ز میری اور تمام لیبر تنظیم کی طرف سے خلافت جو بلی کے موقع پر پیغام تہنیت اور خیر مقدم کے جذبات حضور انور حضرت مرزا مسرور احمد تک اور ان کی معرفت 176 ممالک میں قائم جماعت احمدیہ کے افراد تک پہنچا دیں۔جماعت احمد یہ برطانیہ قیام امن، معاشرتی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشیں نہ صرف ملک بھر میں بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی جاری رکھ رہی ہے۔میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ اور محترمہ ہیزل مجھے جماعت احمد یہ برطانیہ کی کامیابیوں سے مطلع رکھیں گے۔براہ مہربانی تمام حاضرین کو میرے جذبات تشکر اور تحسین پہنچادیں اور ان کے ذریعہ تمام احمدی مسلمانوں تک جو لکی زندگی میں قابل قدر حصہ لے رہے ہیں۔بہترین تمناؤں کے ساتھ گورڈن وزیراعظم برطانیہ جناب گورڈن براؤن کا پیغام سنانے کے بعد امین کین نے کہا: مجھے علم ہے کہ کیوں اتنی بھاری تعداد میں مختلف سیاسی حلقوں سے اور مختلف ایوانوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات یہاں اکٹھی ہوئی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کے ممبران سے انہیں اپنے اپنے علاقوں میں تعارف حاصل ہوا ہے اور قیام امن کے لیے اس جماعت کی نہایت استقلال سے مسلسل ہونے والی کوششوں سے متاثر ہیں۔اسی وجہ سے ہم سب ممبران جماعت کی کوششوں کو سراہتے ہیں اور تعاون کی پیش کش کرتے ہیں۔66 245 الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 جنوری 2009ء۔صفحہ نمبر 12)