تأثرات

by Other Authors

Page 261 of 539

تأثرات — Page 261

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 236 نے از راہ شفقت اپنے عشاق کی بھی ویڈیو بنائی۔پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بالکونی کے اس حصہ میں تشریف لائے جہاں نیچے خواتین کھڑی تھیں یوں خواتین نے بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دیدار کا شرف حاصل کیا۔بچیوں نے الوداعی نغمات پیش کیے۔احباب اپنے ہاتھ ہلا رہے تھے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا کیمرہ ان الوداعی لمحات کو محفوظ کر رہا تھا۔برسلز میں ورود مسعود: برسلز میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو پر جوش انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔احباب جماعت نے کثیر تعداد میں جمع ہو کر پیارے اور محبوب آقا کا استقبال کیا اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کیں۔19 اکتوبر کو مجلس انصاراللہ بلجیم کا سالانہ اجتماع بھی تھا۔گو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پروگرام میں اس اجتماع میں شمولیت کا پروگرام شامل نہیں تھا لیکن از راہ شفقت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس کے آخری اجلاس میں شمولیت فرمائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس اجتماع کی آخری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اس جو بلی کے سال ہر جماعت کی خواہش ہے کہ ان کے جلسوں میں میں شامل ہوں لیکن ہر جگہ جانا ممکن نہیں ہے۔بہر حال بلجیم کی ایک چھوٹی سی جماعت ہے جس کے انصار اللہ کے اجتماع میں کافی تعداد میں دوسرے بھی آئے ہوئے ہیں تو اس لحاظ سے اس اجتماع میں شمولیت اس سال کے حوالے سے ہو گئی ہے اور بلجیم کی بھی نمائندگی ان ملکوں میں ہوگئی ہے یا میرا پروگرام جن ملکوں میں جانے کا بنا ہے بلبھیم بھی ان میں شامل ہو گیا۔جہاں اس سال کے حوالے سے اجتماع یا جلسے میں شامل ہوا ہوں۔یہ سال خلافت جو بلی کا سال ہے اس میں ہر ایک کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ خوشی منالینا، جو بلی منا لینا یہ تو دنیا داروں کی طرح ہمارا مقصد نہیں۔اگر اس سال سے بیج استفادہ کرنا ہے تو پھر اس روح کو تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کے لیے یہ جو بلی منائی جارہی ہے اور وہ یہ جیسا کہ میں نے 27 مئی کے جلسہ میں ایک عہد لیا تھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو دنیا کے کونہ کونہ تک پہنچا کر اپنے ملک کے کونہ کونہ تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا جب تک کہ اس کا حق ادا نہ ہو جائے۔آپ نے ایک عہد یہ بھی کیا ہے کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت کے لیے آخر دم تک کوشش کروں گا۔نظام خلافت کی حفاظت کے لیے آخر دم تک کوشش کروں گا۔اپنے بچوں میں بھی یہ روح پھونکنے کی کوشش کروں گا۔تو یہ عہد جو ہے اس کو معمولی عہد نہ سمجھیں۔یہ ایک بہت بڑا عہد ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 4)