تأثرات

by Other Authors

Page 246 of 539

تأثرات — Page 246

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 221 یہ ایک بہت عظیم الشان کارنامہ تھا کیونکہ اکثر خواتین کے پاس ملازمتیں بھی نہ تھیں۔نن سپیٹ میں 20 Groene Laantje پر قائم روشنی کا گھر مسجد نہیں بلکہ تبلیغ سنٹر ہے۔ہالینڈ میں احمدیہ مسلم جماعت 16 مقامی جماعتوں پر مشتمل ہے۔احمدیہ جماعت کے ارکان دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ان کی تعلیم یہ ہے کہ دین میں کوئی جبر نہیں۔جماعت احمدیہ کی بنیاد قرآن کی تعلیمات پر ہے جس میں حال اور مستقبل کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔جماعت نے قرآن کریم کے ستر (70) زبانوں میں تراجم کیے ہیں جس میں ڈچ اور Braille بھی شامل ہے۔جماعت کے کاموں اور مقاصد کے بارہ میں مزید معلومات ویب سائٹ www۔ahmadiyya-islam۔nl سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔“ مسجد خدیجہ برلن (جرمنی) کا افتتاح: الفضل انٹر نیشنل 21 تا 27 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 12) ہالینڈ کے جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ برلن تشریف لے گئے جہاں Pankow کے علاقہ میں لجنہ اماءاللہ کے چندہ جات سے تعمیر ہونے والی مسجد کا افتتاح مقصود تھا۔یہ دو منزلہ مسجد دور سے ہی ہر ایک کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتی ہے۔مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے دو ہال ہیں اور ہر ہال کا رقبہ 168 مربع میٹر ہے۔دونوں ہالوں کا کل رقبہ 336 مربع میٹر ہے۔مسجد کے مینار کی اونچائی 13 میٹر اور گنبد کا قطر (Diameter) و میٹر ہے۔مسجد خدیجہ کی تعمیر کے علاوہ دو کمروں کی رہائش گاہ اور ایک کمرہ کا مہمان خانہ بھی شامل ہے۔علاوہ ازیں چار دفاتر ، ایک لائبریری، ایک کانفرنس روم اور کھیلنے کے لیے ایک چھوٹے گراؤنڈ کی سہولت بھی موجود ہے۔بڑے جماعتی کچن کی سہولت بھی موجود ہے۔22 گاڑیوں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔اس مسجد کا نقشہ مکرمہ مبشرہ الیاس صاحبہ نے تیار کیا ہے۔کیا ہی خوب صورت اظہار ہے: جو باہم فاصلے تھے گھٹ رہے ہیں محبت منادی ہو رہی جہاں حائل تھی کل دیوار وہیں خدیجہ بن گئی ہے (عطاء المجیب راشد )