تأثرات

by Other Authors

Page 241 of 539

تأثرات — Page 241

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہالینڈ کے لیے روانگی: 216 11 اکتوبر 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ہالینڈ کے 28 ویں جلسہ سالانہ کے اختتامی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے فرانس سے ہالینڈ تشریف لے گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد اور جلسہ میں مبارک موجودگی کی برکت سے ہالینڈ کی تمام جماعتوں سے احباب کیا مردو خواتین اور کیا بچے بوڑھے سب کے سب جوق در جوق یہ برکات سمیٹنے کی غرض سے نن سپیٹ پہنچے۔ہالینڈ کے علاوہ برطانیہ، جرمنی، جیئم اور سوئٹزرلینڈ سے بھی احباب جماعت کی ایک کثیر تعداد اس جلسہ میں شمولیت کی غرض سے آئی ہوئی تھی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ظہر اور عصر کی نمازیں مسجد بیت النور میں ادا کیں اور نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے جہاں احباب جماعت نے حضور انور کا بڑا پر تپاک استقبال کیا۔اس جلسہ کی اختتامی تقریب ایم ٹی اے پر براہ راست نشر کی گئی۔علاقہ Medembilk کے میئر کی کمیٹی کے چیئر مین Rinus Huijisen کا ایڈریس: پروگرام کے با قاعدہ آغاز سے پہلے علاقہ Medembilk کے میئر کی کمیٹی کے چیئر مین Rinus Huijisen نے ایڈریس پیش کیا۔موصوف نے اپنے ایڈریس میں کہا : ” میرا جماعت احمدیہ سے رابطہ ہے۔اس دنیا میں اس وقت اسلام کے بارہ میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہوتی ہیں اور آج صرف جماعت احمد یہ ہی ہے جو بڑی محنت کر کے ان غلط فہمیوں کو دور کر رہی ہے۔میں نے جماعت احمدیہ سے رابطہ کیا تعلق بڑھایا اور جماعت کی کتب کا مطالعہ کیا۔جماعت کے ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں“ نے میرا دل جیت لیا۔میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ آپ مذہب کی بھلائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔یہ بہت نیک کام ہے جو آپ کر رہے ہیں۔آپ دنیا کے دل جیت سکتے ہیں اور دنیا میں امن قائم ہوسکتا ہے۔میں نے نظام خلافت کے بارے میں مطالعہ کیا ہے۔عیسائیت میں جو پوپ کا نظام ہے یہ اس سے ملتا جلتا نظام ہے۔یہ نظام دنیا کے لیے امن کا نظام ہے۔آپ کے ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں اس حوالے سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ ہم دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔“ الفضل انٹرنیشنل 14 تا 20 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 12)