تأثرات — Page 235
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء تقریب افتتاح مسجد مبارک فرانس: 210 10 اکتوبر 2008ء کی شام کو مسجد مبارک فرانس کے افتتاح کے حوالے سے مسجد کے ملحقہ حصہ میں مار کی لگا کر ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل سرکردہ احباب اور معززمہمانان گرامی نے شرکت کی: ☆ ☆ ☆ ☆ ☆ علاقہ کے میئر جرمنی ایمبیسی سے ان کے ایک منسٹر برائے Plenipotentiary، کینیا (Kenya) کی ایمبیسی سے ان کے فرسٹ سیکریٹری اور ایک سفارت کار، آئیوری کوسٹ کی ایمبیسی سے ان کے ایک Chief of Protocol، بینن (Benin) کی ایمبیسی سے ان کے فرسٹ سیکریٹری، ٹوگو (Togo) کی ایمبیسی سے ان کے Chief of Protocol، بورکینا فاسو کی ایمبیسی سے ان کے فرسٹ سیکریٹری اور ایک سفارت کار، انڈین ایمبیسی کے منسٹر کونسلر، اخبارات کے نمائندے اور جرنلسٹس، ریڈیو کے نمائندے، یو نیورسٹی کے پروفیسر، Saint Prix کے چرچ کے پادری اور سکیورٹی نظام سے تعلق رکھنے والے احباب اور دیگر مہمان کرام۔اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا تلاوت کی گئی آیات کا فرانسیسی میں ترجمہ پیش کیا گیا جس کے بعد امیر صاحب فرانس نے اس تقریب کا تعارف اور مہمانان گرامی کا تعارف پیش کیا۔اس تعارف کے بعد Saint Prix کے میئر نے حاضرین سے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: حضور ! امیر صاحب اور دیگر مہمانان کرام جو اس وقت موجود ہیں اور جو ہمارے ہمسایہ ہیں اور وہ مہمان جو دُور دُور سے آئے ہیں میں سب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں اور سب کو خوش آمدید کہتا ہوں۔آج کا دن نہ صرف آپ لوگوں کے لیے خاص دن ہے بلکہ ہمارے لیے بھی خاص دن ہے۔آپ لوگ جو ایک پر امن جماعت ہیں جب آپ اسلام کا پیغام لے کر ہمارے اس علاقہ Saint Prix میں آئے تو ہم نے آپ کو خوش آمدید نہیں کیا تھا۔وقت کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ محسوس ہوا کہ آپ پُر امن جماعت ہیں۔آپ نے ہمارے دل جیت