تأثرات

by Other Authors

Page 225 of 539

تأثرات — Page 225

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سال جلسہ سالانہ پر لے کر آؤں کیونکہ وہ دین میں کافی دلچسپی رکھتی ہے۔“ ☆ 200 الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 12،11) مہمانوں نے مجموعی طور پر ان تاثرات کا اظہار کیا: ہم حضور کے خطابات سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔جس طرح آپ نے بات کی ہے، محبت کی ہے ہم اس سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ہمیں آج دین کی صحیح تعلیمات کا پتہ چلا ہے۔حضور نے جہاد کے متعلق جو خطاب فرمایا تھا وہ ہم نے سنا۔ہمیں حضور کے اس خطاب سے صحیح دینی جہاد کا پتہ لگا ہے اور آج حقیقی جہاد کی تعریف کا علم ہوا ہے۔آپ نے بہت اچھے رنگ میں جہاد کے مضمون کو پیش کیا ہے۔یہ خطاب (لجنہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب۔ناقل ) بھی ہمارے لیے بہت متاثر کن ہے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ عورتوں کو کم تر دکھاتے ہیں اور انہیں کوئی مناسب مقام نہیں دیا جاتا لیکن آپ نے عورتوں کو ایک مقام دیا ہے اور انہیں درمیان میں لاکھڑا کیا ہے۔آپ کی جماعت، آپ کی کمیونٹی امن ہی امن ہے، محبت اور پیار ہی پیار ہے۔ہر ایک آگ کے گڑھے کے کنارے پر ہے۔ہر ایک کو اسلام کی امن کی تعلیم ہی بچا سکتی ہے۔“ رومانیہ کے وفد کے تاثرات : الفضل انٹر نیشنل - 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (12) رومانیہ سے آنے والے وفد میں چار غیر مسلم افراد مرد و خواتین شامل تھیں۔ایک خاتون یونیورسٹی کی طالب علم اور دوسری خاتون Ioana Purcarin انگریزی زبان کی ماہر ٹرانس لیٹر (Translater) تھی۔مردوں میں ایک یونیورسٹی کے طالب علم اور دوسرے ایک کاروباری آدمی تھے۔انہوں نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: ”آپ کی سوسائٹی، کمیونٹی بہت ہی پاکیزہ کمیونٹی ہے۔ہم نے کبھی بھی ایسی کمیونٹی نہیں دیکھی جو اپنے لیڈر سے سچی محبت رکھتی ہو۔بہت سارے لوگ جمع تھے، ایک بڑا مجمع تھا لیکن کوئی لڑائی نہیں، کوئی جھگڑا نہیں ، ہر انتظام بہت اچھا تھا، کھانے کا انتظام بڑا وسیع اور بڑا منتظم تھا۔جہاد کے بارہ میں ہم نے حضور کی تقریر کو سنا ہے یہی اسلام کی اصل تصویر ہے اور آج کل اس تعلیم کو ہر جگہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔“ افضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (12)