تأثرات — Page 224
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 199 کیے۔اس وفد میں مالٹا یو نیورسٹی کے ایک پروفیسر جناب Godfrey Magri، ان کی اہلیہ Mrs۔Mary Magri اور Lawrence Grech شامل تھے۔پروفیسر Godfrey Magri اور ان کی اہلیہ Mrs۔Mary Magri نے اپنے تا ثرات بیان کرتے ہوئے کہا: یہ ایک غیر معمولی جلسہ ہے جس میں ہر طرف خوشی ومسرت اور بھائی چارہ کی فضا ہے۔جلسہ کے انتظامات بہت زیادہ قابل تعریف ہیں۔یہ جلسہ ایک بہت ہی پیارا اور دل کش اجتماع ہے جس میں ہزاروں لوگ شامل ہیں۔حضور کی باتیں دل کی گہرائیوں سے نکل رہی تھیں اور ان کا ہمارے دل و دماغ پر ایک بہت اچھا اثر ہوا ہے۔خلیفہ وقت کی باتیں صرف احمدیوں کے لیے ہی قابل عمل نہیں بلکہ ہمارے لیے بھی ان میں ایک بہت ہی اہم اور مثبت پیغام ہے اور ہم بھی ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔آپ کا ماٹو محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں ، تمام دنیا میں حقیقی امن پیدا کرنے والا ہے اور اگر ساری دنیا ان باتوں پر عمل کرے تو دنیا حقیقی امن کا گہوارا بن جائے۔۔۔۔ہر ایک کے دل کو جیتو ، کسی کو دشمن نہ بناؤ۔آپ ہمارے دلوں کو جیت رہے ہیں۔آپ کی طرف سے ہمیں بے حد محبت و پیار ملا ہے۔اکثر لوگ لینے کے لیے ہاتھ پھیلاتے ہیں لیکن آپ کے مالٹا میں مبلغ نے صدر مملکت مالٹا کو ایک فلاحی کام کے لیے عطیہ دے کر ایک بہت مثبت پیغام دیا ہے اور اس سے آپ کی جماعت کا پورے مالٹا میں ایک اچھا تعارف ہوا ہے۔آپ لوگ صرف کہتے ہی نہیں بلکہ آپ کے عمل آپ کے قول کی تصدیق کرتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 11) میری ماگری (Mary Magri) صاحبہ اپنا سر ڈھانپنے کے لیے ایک دو پٹہ لے کر آئی تھیں انہوں نے اس بارہ میں بتایا کہ: میں ایک عظیم اور قابل احترام شخصیت سے ملنے جا رہی ہوں اس لیے ان کی تکریم میں میں نے اپنا سر ڈھانک رکھا ہے۔“ لارینس گر یک صاحب نے کہا: الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) میں پچھلے سال بہت متاثر ہو کر گیا تھا اس لیے اس بار بھی جلسہ میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔یہ جلسہ ایک بہت ہی عظیم الشان جلسہ ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی بیٹی کو بھی اگلے