تأثرات — Page 223
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اس نو مبائع خاتون کے بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: بہت اچھا لگا۔سب لوگ ایک دوسرے سے محبت و پیار سے ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں، ہر ایک دوسرے کا خیال رکھتا ہے۔جو نظام ہے وہ بہت منظم ہے اور ہر چیز مکمل ہے۔“ 198 الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایک دوسری خاتون سے دریافت فرمایا کہ آپ کو جلسہ کیسا لگا؟ تو موصوفہ نے اپنے تاثرات یوں بیان کیے: اس جلسہ میں شامل ہو کر اندازہ ہوا کہ خلافت کا کیا مقام ہے؟ اور اس کی کیا برکات ہیں؟۔۔۔ہزاروں احمدیوں کا نظام جماعت کا مکمل احترام کرتے ہوئے محبت و خلوص کے جذبات کے ساتھ اس جلسہ میں شامل ہونا خلافت ہی کی برکت ہے۔اگر اتنی بڑی تعداد میں البانیا میں کوئی جلسہ ہو تو وہاں افرا تفری مچ جائے ، آپس میں لڑائیاں اور جھگڑے ہوں، بدانتظامی ہولیکن یہاں ہر لحاظ سے انتظام بڑا مکمل تھا۔سب ایک دوسرے کی فکر میں تھے اور ایک دوسرے سے محبت اور خلوص سے پیش آتے رہے۔بڑا ہی پیارا ماحول تھا۔یہ خلافت ہی کی برکت ہے، نظام جماعت کی برکت ہے۔“ ☆ الفضل انٹرنیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) وفد میں شامل ایک اور خاتون نے کہا: ہم لوگ مذہب پر عمل کرتے تھے۔میرے والد نماز پڑھنے کے لیے جاتے تھے لیکن کمیونزم نے آکر سب کچھ ختم کر دیا۔اب مذہب دوبارہ جڑ پکڑ رہا ہے۔دعا کریں کہ اب مذہب مضبوط ہو اور اس پر عمل شروع ہو۔“ الفضل انٹر نیشنل - 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (11) ایک خاتون مکرمہ Elino Cela صاحبہ کو پہلی بار حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی موجودگی میں جلسہ سالانہ جرمنی میں شمولیت کا موقع ملا موصوفہ نے اپنے تاثرات یوں بیان کیے کہ اس کے لیے سب سے اہم بات حضرت خلیفہ اسی کا ان کے درمیان موجود ہونا اور اپنے روح پرور خطابات سے نواز نا تھا۔مالٹا کے وفد سے ملاقات اور ان کے تاثرات: مالٹا کے وفد میں تین غیر از جماعت احباب نے شرکت کی اور جلسہ کے بارہ میں اپنے تاثرات بیان