تأثرات

by Other Authors

Page 222 of 539

تأثرات — Page 222

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ایسٹونیا (Estonia) کے وفد سے ملاقات: 197 ایسٹونیا سے 13 افراد پر مشتمل ایک وفد نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے شرف ملاقات حاصل کیا۔وفد میں شامل ایک خاتون نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: بہت اچھا لگا۔۔۔میں نے پہلی دفعہ اپنی زندگی میں اتنی بڑی Gathering دیکھی ہے۔ہر ایک محبت سے سرشار ہے، کوئی لڑائی جھگڑا نہیں اور پھر اتنا بڑا وسیع وعریض کھانے کا انتظام بھی کہیں نہیں دیکھا۔“ البانیا (Albania) کے وفد سے ملاقات: افضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر (11) البانیا سے آنے والے چھ افراد پر مشتمل ایک وفد کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے شرف ملاقات بخشا اس وفد میں دو احمدی خواتین کے علاوہ دیگر زیر تبلیغ افراد شامل تھے۔البانیا کے Cult Commitee کے صدر Rasim Hasanaj بھی وفد میں شامل تھے۔موصوف نے جلسہ سالانہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطابات بھی سنے اور خطبات بھی سنے نیز دیگر انتظامات کا بھی بغور جائزہ لیا۔موصوف نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا: جماعت احمد یہ اسلام کی حسین اور امن پسند تعلیمات کو دنیا میں پھیلانے کے لیے جو مثبت کردار ادا کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے اور جماعت کی تعلیم Love for all Hatred for none معاشرہ میں امن کے قیام کے لیے ایک زبر دست ماٹو پیش کرتی ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء صفحہ نمبر 11) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے Donika Ferzat نامی ایک خاتون کے بارہ میں دریافت فرمایا کہ البانیا کی جس خاتون نے آج بیعت کی ہے ان کو کس چیز نے متاثر کیا ہے؟ اس خاتون نے بتایا کہ: اس جلسہ میں شامل ہو کر ایک عجیب روحانی کیف و سرور حاصل ہوا۔۔۔۔یوں محسوس ہو رہا ہے کہ گویا وہ خدا کے بہت قریب ہیں۔بالخصوص حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس جلسہ میں موجودگی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیکے خطابات نے نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔بڑی منظم جماعت ہے اور جماعت کا جو نظام ہے وہ اتنا مکمل ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جو بیان کیا وہ سب کچھ میں نے سنا۔“ (الفضل انٹر نیشنل 7 تا 13 نومبر 2008ء۔صفحہ نمبر 11)