تأثرات

by Other Authors

Page 206 of 539

تأثرات — Page 206

182 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء :Mr۔Patrick Hall, MP (6 مسٹر پیٹرک ہال ممبر پارلیمنٹ برطانیہ نے سب سے پہلے حضور انور کی خدمت میں نہایت ادب کے ساتھ السلام علیکم عرض کیا اور پھر کہا : میں جماعت احمدیہ کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس اہم صد سالہ خلافت جو بلی کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔جو بلی کا لفظ گزشتہ سالوں کی کارکردگی کی طرف بھی توجہ دلاتا ہے اور آئندہ آنے والے روشن مستقبل کے لیے کام کی بھی دعوت دیتا ہے۔۔۔۔جماعت کی گزشتہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جماعت صرف زبانی باتیں کرنے والی نہیں بلکہ کام کرنے والی جماعت ہے۔چنانچہ جماعت احمدیہ نے تعلیم وصحت اور صاف پانی مہیا کرنے کے سلسلہ میں غریب ممالک کی نہایت عظیم خدمت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔اسی طرح جماعت احمدیہ نے گزشتہ سو سالوں میں مخالفت اور ظلم کے مقابل جو صبر اور حوصلہ کا نمونہ پیش کیا ہے وہ بھی جماعت اور ساری دنیا کے لیے بہتر مستقبل کی اُمید دلاتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل۔5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) :Mr۔Jeremy Hunt۔MP (7 مسٹر جیریمی ہنٹ ممبر پارلیمنٹ نے حضور انور کی خدمت میں السلام علیکم عرض کیا اور جماعت احمد یہ عالمگیر کو صد سالہ خلافت جو بلی پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ جماعت احمدیہ کا اسلام آباد (ٹلفورڈ) کا مرکز انہی کے علاقہ میں آتا ہے اور اس لیے انہیں فخر ہے کہ وہ اسلام کی بھی ہر جگہ نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ خلفاء احمدیت اور موجودہ امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی راہنمائی نے جو چیریٹی کے کام کیے ہیں وہ بہت قابل قدر ہیں۔حال ہی میں جماعت احمد یہ یو کے نے چیریٹی واک کے ذریعہ ایک لاکھ ہیں ہزار پاؤنڈ کی رقم اکٹھی کی اور مختلف چیریٹیز میں تقسیم کی۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ خدا آپ کی جماعت کو بہت ترقی دیتا رہے۔:The Lord Avebury (8 انہوں نے دُعا کی کہ جس طرح جماعت احمدیہ گزشتہ صدی میں ترقی کرتی رہی اسی طرح اگلی صدی میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی اور جماعت ایسی نہیں جو اس طرح بنی نوع انسان کی بے لوث خدمت کرنے والی ہو۔لہذا یہ جماعت ایک منفرد مقام کی حامل ہے۔الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (12)