تأثرات

by Other Authors

Page 181 of 539

تأثرات — Page 181

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 162 اخبار The Mississauga News نے اپنی 27 جون 2008ء کی اشاعت میں لکھا: احمدی مسلم قائد کے لیے بیس ہزار لوگوں کی آمد متوقع ہے: احمدی مسلمانوں کے عالمی سربراہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہزاروں لوگوں کا انٹر نیشنل سنٹر میں اجتماع متوقع ہے۔حضرت اقدس مرزا مسرور احمد جو تمام دنیا کے دورہ پر ہیں اس سالانہ کا نفرنس میں اور مختلف تقریبات میں شامل ہوں گے۔وہ خطبہ جمعہ بھی دیں گے۔تمام دنیا میں احمدی مسلمان صد سالہ خلافت جو بلی منارہے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (11) :CNW Telebec (2 اخبار CNW Telebec نے لکھا: لاکھوں مسلمانوں کے روحانی پیشوا کینیڈا کے دورہ پر لاکھوں مسلمانوں کے رُوحانی پیشوا 24 جون کو صد سالہ خلافت جو بلی کی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے کینیڈا پہنچ رہے ہیں۔اس سے قبل ایسا ہی پروگرام ان کا امریکہ میں بھی ہوا تھا۔تمام دنیا کے احمدی مسلمان صد سالہ جو بلی منارہے ہیں جو کہ نظام خلافت کے نام سے موسوم ہے۔کینیڈا کے دورہ کے دوران وہ مندرجہ ذیل تین تقریبات میں خصوصیت سے شرکت فرمائیں گے : صد سالہ خلافت جوبلی تقریب کے سلسلہ میں دعوت عام میں شرکت جو مار کھم ہلٹن میں منعقد ہورہی ہے، 32 ویں جلسہ سالانہ کا نفرنس میں شرکت جس میں بہت سارے معززین کی شرکت بھی متوقع ہے ☆ میں شمولیت۔یکم جولائی کو کینیڈاڈے (Canada Day) کی تقریبات 4 جولائی کو حضور اقدس کیلگری میں مسجد بیت النور کا افتتاح فرمائیں گے جو 4800 مربع فٹ پر محیط ہے۔پانچ جولائی کو معززین کو مدعو کیا گیا ہے اور وہاں ایک دعوت عام کا انتظام ہے۔وزیر اعظم کینیڈا اور دوسرے معززین کی شمولیت بھی وہاں متوقع ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر (11)