تأثرات — Page 175
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جلسہ سالانہ کینیڈا: 156 27 جون 2008ء کو خطبہ جمعہ کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ کینیڈا کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا: 27 مئی کو خلافت جوبلی کے حوالہ سے سب جگہ جماعتوں نے پروگرام بنائے جو خلافت احمدیہ سے محبت کی علامت تھے بلکہ خلافت سے محبت کی ایک چنگاری تھی۔اس چنگاری کو شعلوں میں بدلنے کی کوشش کریں۔پھر ان شعلوں کو آسمان تک پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔یہی طریقہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا قرب حاصل ہو۔ہر ایک اپنے خدا سے اپنے سجدوں میں یہ عہد کرے کہ ہم اس نئے عہد کو ہمیشہ نبھائیں گے۔“ الفضل انٹرنیشل - 29 اگست تا 4 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 9) اللہ تعالیٰ کے فضل سے جہاں کینیڈا کی تمام جماعتوں سے احباب جماعت ہزار ہا میل کا سفر کر کے صد سالہ خلافت جو بلی کے اس جلسہ پر پہنچے تھے وہاں امریکہ سے بھی احباب جماعت کی ایک بڑی تعداد نے اس جلسہ میں شرکت کی۔پیس و پیچ (Peace Village) کی رونقیں : صد سالہ جو بلی کے اس مبارک موقع پر کینیڈا میں پیس و پیچ کو خوب سجایا گیا تھا۔سارے گھر روشن تھے۔کسی گھر پر برقی قمقموں کے ساتھ مبارک صد مبارک“ لکھا ہوا تھا تو کسی گھر کی پیشانی پر بلبوں سے "100" لکھا ہوا جگ مگ جگ مگ کر رہا تھا۔کسی گھر کے ماتھے پر خوش آمدید کے الفاظ چمک رہے تھے تو کسی گھر کی پیشانی پر جی آیاں نوں“ کے الفاظ نور پاشی کر رہے تھے۔آج جہاں یہ بستی روشن تھی اس کے گلی کوچے بقعہ نور بنے ہوئے تھے وہاں اس کے مکینوں کے دل اپنے پیارے امام کی آمد کی وجہ سے محبت سے بھرے ہوئے اور چہرے خوشی اور مسرت سے تمتما رہے تھے۔چھوٹا بڑا ہر کوئی خوش تھا۔جلسہ سالانہ کینیڈا کا آخری دن اور مہمانوں کے تاثرات : 29 جون 2008ء کو جلسہ سالانہ کینیڈا کا آخری دن تھا اس روز مہمانوں نے بھی زائرین جلسہ سے خطاب کیا اور اپنے تاثرات بیان کیے۔