تأثرات — Page 159
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دور دراز کے سفر کر کے احباب جوق در جوق جلسہ میں شریک ہوئے۔146 جلسہ میں ایک خوشی اور رونق کا سماں تھا ایک رُوح پرور ماحول تھا۔ان تین دنوں میں ہر ایک نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی زیارت کی توفیق پانے کے ساتھ ساتھ بے انتہا برکات سمیٹیں اور اپنی پیاس بجھائی۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے وجود باجود کی برکت سے رُوحیں سیراب ہوئیں اور ہر ایک کو ایمانی حلاوت نصیب ہوئی۔احباب جماعت برکتیں اور مسرتیں اور محبتیں سمیٹ کر اپنے اپنے گھر وں کولوٹے۔استقبالیہ تقریب: 23 جون 2008ء کو شام سات بجے امریکہ کی ریاست ورجینیا کے Hilton Hotel میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سات بج کر پانچ منٹ پر تشریف لائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد سے قبل مہمانوں کی ایک بڑی تعداد ہوٹل میں آچکی تھی۔ہر ایک شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس تقریب میں شامل ہونے والی معزز شخصیات اور سر کردہ حکام کی تعداد تین سودو (302) تھی۔ان معزز اور سر کردہ حکام میں مندرجہ ذیل احباب شامل تھے : 1) State Department کے چار نمائندگان، 2) Homland Security کے دو آفیسر، 3) U۔S۔Commission on International Religious Freedom کے تین افسران (4) انسٹی ٹیوٹ ریلیجین اینڈ پبلک پالیسی کے دونمائندگان، John Hopkins یونیورسٹی کے چار پروفیسر حضرات، DCM چودہ (14) ڈاکٹرز، تین (3) وكلا، دو (2) جرنلسٹ، ایک چیف پولیس (5 (6 (7 (8 (9 (10) تین چرچ منسٹر ( پادری صاحبان ) 11) گیمبیا کے ایمبیسڈر Republic of Cape Verde (12 13) مالی(Mali)، بینن (Benin)، سیرالیون اور غانا کے سفارت خانوں سے نمائندگان،