تأثرات — Page 130
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کہ وہ اپنے عہد پر قائم رہے اور اللہ تعالیٰ سے قریب تر ہوتا چلا جائے۔“ 118 (خطبہ جمعہ 30 مئی 2008، فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ افضل انٹرنیشنل 20 جون تا 26 جون 2008 صفحہ 3) کوئین الزبتھ سنٹر لندن میں عظیم الشان تقریب: خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی برکات کا احاطہ کرنا کیسے ممکن ہے؟ اس کی برکات خلافت کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے بے شمار ہیں اور جگہ جگہ برسات کی طرح برس رہی ہیں اور پیاسے دلوں اور تشنہ روحوں کو سیراب کر رہی ہیں۔ہمارے محبوب اور پیارے امام حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جن کے دل میں یہ تڑپ ہے کہ کسی طریقے سے ساری دنیا کو تو حید باری تعالیٰ اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے جھنڈے تلے اکٹھا کر دیا جائے۔آج اس کی علم بردار صرف اور صرف جماعت احمد یہ ہے۔چنانچہ احمد بیت کو قبول کیے بغیر کوئی بھی وقت کی اس دست برد سے نہیں بچ سکتا کیونکہ خلافت احمد یہ ہی دُنیا کی بقا کی ضمانت ہے۔چنانچہ اس کو مانے بغیر اب دنیا میں کوئی اور حصار عافیت نہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کوئین الزبتھ سنٹر میں 10 جون 2008ء کو خطاب بھی فرمایا اور ایک پریس کانفرنس بھی کی۔یہ تقریب بھی خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات کی ایک اہم کڑی ہے جس کی برکات ظاہر ہورہی ہیں۔کوئین الزبتھ کا نفرنس سنٹر ایک نہایت اہم سنٹر ہے جو برطانیہ کے پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری دفاتر کے قریب ہی واقع ہے اس کا نفرنس سنٹر میں حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے وہ معرکۃ الآرا خطاب فرمایا تھا جو بعد میں "Islam's Response to Contemporary Issues" کے نام سے شائع ہوا۔اس سنٹر میں ایک تاریخی اور غیر معمولی عظمت اور شان کی حامل یہ تقریب منعقد کی گئی جس میں حضرت خلیفہ اسیح الخامس نے معرکۃ الآرا خطاب فرمایا اور اس میں برطانیہ کے وزیر اعظم جناب گورڈن براؤن کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ہیں درندے اس تقریب میں جماعت احمدیہ یو کے کی طرف سے مختلف ممالک کے سفیروں ،ممبران پارلیمنٹ، سیاسی پارٹیوں کے راہنماؤں، ڈاکٹروں اور انجینئر حضرات کو دعوت دی گئی اور ان کی ایک بڑی تعداد نے اس میں شمولیت بھی کی۔ان کے علاوہ برٹش پارلیمنٹ کی ہیومین رائٹس کمیٹی کے چیئر مین مکرم لارڈ امیرک ایو بری صاحب نے بھی شرکت کی۔