تأثرات

by Other Authors

Page 103 of 539

تأثرات — Page 103

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کسی بھی طرح کم نہیں ہیں الحمد للہ۔یہ سب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی بیعت 97 میں آنے کی برکت ہے۔“ خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ۔11 جولائی 2008 ء الفضل انٹرنیشنل 15 تا 21 اگست 2008 صفہ نمبر5) کیلگری کینیڈا میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسلام کی تعلیم عبادت گاہوں کے حوالے سے“ کے موضوع پر پر تأثیر خطاب فرمایا۔اس خطاب کا غیر از جماعت مہمانوں پر اس قدراثر پڑا کہ بعض لوگ تو با قاعدہ رو پڑے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بیان فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تقریب بھی جماعت کے تعارف کا ذریعہ بنی۔یہاں بھی بعض پادریوں نے میری تقریر اسلام کی تعلیم عبادت گاہوں کے حوالے سے “ پر بڑی حیرت کا اظہار کیا۔ایک احمدی نے مجھے بتایا کہ ایک عیسائی جو اس تقریب میں موجود تھے، میری تقریر کے بعد رو پڑے کہ اصل میں تو یہ تعلیم ہے جو فطرت کے مطابق ہے۔اسلام کی تعلیم تو ہر معاملے میں بڑی جامع ہے اگر اس کو صحیح طور پر اگلے کو پہنچایا جائے۔اگر انسان نیک فطرت ہو تو اس کے لیے کوئی راہ فرار نہیں بجز اس کے تسلیم کرنے کے۔ایک افغانی دوست جو عرصہ سے جماعت کے تعارف میں تھے ، اس تقریب کے بعد مجھے ملے اور اُن کا رورو کر برا حال تھا۔بعد میں ان کے احمدی دوست نے بتایا جن کے ذریعہ سے وہ ملنے کے لیے آئے تھے کہ وہ کہتے ہیں کہ آج میرے لیے اب اور کوئی روک 66 نہیں چاہئیے اس لیے آج ہی میں بیعت کرتا ہوں۔اس طرح اور بیعتیں بھی ہوئیں۔“ (خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ امسیح الخامس - 11 جولائی 2008ء۔الفضل انٹر نیشنل 25 جولائی تا 7 اگست 2008ء صفہ نمبر 25)