تأثرات — Page 79
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء منا (Minna) میں قیام: 73 مکو ا سے چل کر دوسوکلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ منا (Minna) پہنچے جہاں مقامی جماعت نے ہائی وے پر واقع ایک ہوٹل Sheroro میں قیام کا انتظام کر رکھا تھا۔ہوٹل سے باہر مقامی جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا پر جوش استقبال کیا اور فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔لڑکیوں اور لڑکوں نے ایک کورس کی صورت میں استقبالیہ گیت بھی پیش کیے۔ابوجہ (Abuja) میں ورود : ہوٹل Sheroro میں کچھ دیر قیام کے بعد ا بوجہ کی طرف روانگی ہوئی۔ابوجہ جماعت کے خدام کی سیکیورٹی کی ٹیم اور پولیس کی ایک کار حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے قافلہ کو Escort کرنے کے لیے منتظر کھڑی تھی۔نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجہ کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے رات پونے آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا قافلہ احمد یہ مرکز ابوجہ پہنچا جہاں احباب جماعت نے اپنے پیارے امام کا پر جوش طریق پر استقبال کیا اور فلک شگاف نعرے بلند کیے۔لڑکیوں اور لڑکوں نے مل کر مقامی زبانوں میں استقبالیہ گیت پیش کیے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کار سے اتر کر استقبال کے لیے آنے والے احباب کو السلام علیکم کہا اور ہاتھ ہلا ہلا کر ان کے نعروں کے جواب دیئے۔ابوجہ میں مسجد مبارک کا افتتاح: " ابوجہ جماعت کے سنٹر کا رقبہ سات ہزار دوسو اکسٹھ مربع میٹر ہے۔چوبیس سو مربع میٹر رقبہ پر مسجد تعمیر کی گئی ہے۔دو منزلہ مسجد کی ہر منزل پر جماعتی دفاتر اور میٹنگ کے لیے کمرے بنائے گئے ہیں۔تعمیر کے اس منصوبہ پر چار لاکھ پاؤنڈ سے زاید رقم خرچ ہوئی ہے۔جماعت احمدیہ کی مرکزی مسجد احمد یہ مسجد مبارک‘ابوجہ شہر کے مرکزی حصہ میں ائر پورٹ جانے والی سڑک Independance Way پر واقع ہے۔اس مسجد کی تعمیر 2008 ء میں ہی مکمل ہوئی ہے۔اس دو منزلہ خوب صورت مسجد میں پہلی منزل پر مردوں کے لیے نماز کا ہال ہے اور دوسری منزل پر خواتین کے لیے نماز کا انتظام کیا گیا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ” احمد یہ مسجد مبارک کا افتتاح فرمایا۔مسجد کی بیرونی دیوار پر نصب سختی کی نقاب کشائی فرمائی اور دُعا کروائی۔مسجد مبارک ابوجہ سے ملحقہ گیسٹ ہاؤس کا افتتاح: مسجد کے افتتاح کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد سے ملحقہ حصہ میں تعمیر کیے جانے والے ایک گیسٹ ہاؤس کا بھی افتتاح فرمایا۔ابوجہ میں قیام کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اسی گیسٹ ہاؤس میں قیام فرمایا۔