تأثرات

by Other Authors

Page 75 of 539

تأثرات — Page 75

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء بصیرت، وسعت قلبی ، عاجزانہ طبیعت اور مدبرانہ صلاحیتوں کا اندازہ ہوسکتا ہے۔۔۔آج مصائب میں گھری ہوئی نسل کو ان صلاحیتوں اور اقدار سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔اس عظیم راہنما کے مذکورہ خصائل کی روشنی میں عالم گیر جماعت احمدیہ کی روز افزوں اور مسلسل ترقی کو سمجھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں رہتا عالمگیر مسلمان جماعت احمد یہ ایک تبلیغی تنظیم کے طور پر بین الاقوامی شہرت رکھتی ہے لیکن میرا یقین ہے کہ روحانیت کے ساتھ ساتھ اس کرہ ارض پر زندگی کے شعور اور جوش کا حسین امتزاج جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز ہے۔اس لحاظ سے میں خود کو اور اپنے تمام عوام کو از حد سعادت مند خیال کرتا ہوں کہ آج ہم اس عظیم روحانی راہنما کے شرف زیارت سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ہم ایک مرتبہ پھر اس مقدس وجود اور معزز اراکین وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اسی طرح عالم گیر جماعت احمد یہ جو کہ اپنی تنظیم کے سوسال پورے ہونے پر صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی منارہی ہے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔“ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب: 69 الفضل انٹرنیشنل 20 تا 26 جون 2008، صفحہ 16 و 11) امیر آف بورگو کے خطاب کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جوابی خطاب میں فرمایا: آج مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ایک دوست کے علاقہ میں ہوں۔میں انہیں دو سال سے جانتا ہوں۔میں نے ان میں اعلیٰ اخلاق ہی دیکھے ہیں اور ان اعلیٰ اخلاق میں انکساری کا وصف نمایاں ہے۔باوجود اس کے کہ ان کا High Status ہے، بڑا مقام ہے لیکن میں نے ان میں عاجزی ہی پائی ہے۔جب انہوں نے مجھے اپنی Kingdom میں آنے کی دعوت دی تو میں انکار نہ کر سکا۔انہوں نے کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔ان کے جو جذبات میرے بارہ میں ہیں وہ بتاتے ہیں کہ یہ خیالات رکھنے والا شخص اعلیٰ اخلاق کا مالک ہے۔اللہ تعالیٰ نے نائیجیریا اور بالخصوص Borgu کے علاقہ کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے اس لیے ہر ایک کو خدا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو زیادہ بڑھا کر دوں گا۔شیخی بگھارنے والے کو خدا تعالیٰ برکت نہیں دیا کرتا اور شکر کرنے والے کو اور بھی نعمتوں سے نوازتا ہے۔