تأثرات — Page 516
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء سے ہمیشہ چمٹے رہو کیونکہ اب اس کے بغیر آپ کی بقا نہیں۔“ 477 ( خطبات مسرور جلد 1 صفحہ 256۔257 خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 22 اگست 2003 ء ) سید نا حضرت خلیفہ اصبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 11 مئی 2003ء کو احباب جماعت کے نام ایک خصوصی پیغام میں فرمایا: قدرت ثانیہ خدا کی طرف سے ایک بڑا انعام ہے جس کا مقصد قوم کو متحد کرنا اور تفرقہ سے محفوظ رکھنا ہے۔یہ وہ لڑی ہے جس میں جماعت موتیوں کی مانند پروئی ہوئی ہے۔اگر موتی بکھرے ہوں تو نہ تو وہ محفوظ ہوتے ہیں اور نہ ہی خوب صورت معلوم ہوتے ہیں۔ایک لڑی میں پروئے ہوئے موتی ہی خوب صورت اور محفوظ ہوتے ہیں۔اگر قدرت ثانیہ نہ ہو تو دین بھی ترقی نہیں کر سکتا۔“ الفضل انٹر نیشنل 23 تا 30 مئی 2003ء - صفحہ 1) پیارے آقا سید نا حضرت خلیفہ مسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 27 مئی 2008 ءکو ایکسل سنٹر لندن میں خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے احباب جماعت کو شکر گزار بننے کا طریق سمجھاتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے جس انعام سے ہمیں بہرہ ور فرمایا ہے اور بغیر کسی روک کے اسے جاری رکھا ہوا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھنے کا وعدہ ہے اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنتے ہوئے اس نعمت کا اظہار کریں تا کہ اس نعمت کی برکات میں کبھی کمی نہ آئے بلکہ ہر نیادن ایک نئی شان دکھانے والا ہو۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا عاجزی اور انکسار شرط ہے۔ہر احمدی کو ہمیشہ یادرکھنا چاہیے کہ اس اہم شرط کو ہمیشہ پیش نظر رکھے۔جتنا ہم اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے جائیں گے، جتنا ہم عاجزی کا اظہار نہ صرف ظاہری طور پر بلکہ دل کی گہرائیوں سے تقوی پر چلتے ہوئے کریں گے اللہ تعالیٰ کے انعام سے حصہ لیتے چلے جائیں گے۔یہ دن جو آج ہم خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے پر خاص اہتمام سے منارہے ہیں یا ہر سال عمومی طور پر مناتے ہیں یہ ہمیں اس بات کی یاد دلانے والا ہونا چاہیے کہ تقوی پر چلتے ہوئے۔عاجزانہ راہوں کو اختیار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور تمام او امر و نواہی پر پوری طرح کار بند رہنے کی کوشش کریں گے۔آج صرف نظمیں پڑھنے یا غبارے اُڑانے یا متفرق پروگرام بنانے یا اس خوشی میں اچھے کھانے کھانے اور مٹھائی کھانا ہمارا مقصد نہیں ہے۔یہ پروگرام جو اس وقت ہورہا ہے یا مختلف جماعتوں میں ہو گا صرف خوشی منانے کے لیے نہیں ہے۔ٹھیک ہے، یہ بھی ایک مقصد ہے جیسا کہ