تأثرات

by Other Authors

Page 512 of 539

تأثرات — Page 512

473 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء احمدی بہ دل و جان اس کی تعمیل و تکمیل میں لگ جاتا ہے۔دُعاؤں کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھی ہر ایک کے مدنظر رہتا ہے کہ لَيْسَ لِلإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعی۔کہ انسان کے لیے ہر وہ چیز مقدر کر دی جاتی ہے جس کے لیے انسان سعی کمبارک کرتا ہے۔پس ہر ایک احمدی ہر وقت اس بات کے لیے مستعد اور کوشاں رہتا ہے کہ کب در بار خلافت سے حکم خداوندی اُس کے کان میں پڑے اور کب وہ دیوانہ وار دُعائیں کرتا ہوا اُس حکم کی تعمیل و تکمیل کے لیے نکل پڑے۔پس یہی کیفیت ہمیں اب بھی دیکھنے کو ملی جب خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی تقریبات کے لیے خلیفہ وقت کے دہن مبارک سے دُعاؤں کی تحریک ہوئی اور پھر اس سلسلہ میں تقریبات منانے کا ایک تفصیلی پروگرام دیا گیا۔ہر ایک فرد جماعت دُعاؤں کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھی ان تقریبات کے اہتمام میں لگ گیا۔خلافت احمدیہ صد سالہ جو بلی کے سلسلہ میں دنیا بھر میں منعقد کی جانے والی یہ تقریبات اسی اطاعت، محبت اور یگانگت کا منہ بولتا ثبوت اور احباب جماعت کے فطری جذبات کی آئینہ دار اور اسلام کے لیے محبت اور وقف کی رُوح کی عکاس ہیں کہ انسانوں پر مشتمل اس جماعت نے اطاعت کے معاملہ میں ہمیشہ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ کے تحت فرشتوں والی اطاعت دکھائی ہے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے چنیدہ بندے کی اطاعت میں اللہ تعالیٰ کے حضور سر بہ سجود رہی ہے۔اسلام احمدیت کی اس نئی صدی میں جماعت ایک نئے اور پر شوکت عہد کو لیے ہوئے ایک نئے جذبہ اور اُمنگ کے ساتھ داخل ہوئی ہے۔احباب جماعت نے کسی بھی حالت میں عجز وانکسار کا دامن نہیں چھوڑا۔ہمیں ہمیشہ کی طرح یہی حکم ہے کہ شکر بھی اس طرح ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور ہمارے سر شکرانے کے طور پر جھکے ہوئے ہوں۔سو ہم تمام احباب جماعت اپنے پیارے آقا سید نا خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی قیادت میں بعینہ اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے طور پر اسی طرح جھکے ہوئے ہیں اور اپنے پیارے آسمانی آقا کے حضور ہماری جبینیں سجدات شکر ادا کر رہی ہیں کہ اُس نے ہمیں ان مبارک تقاریب میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی کہ جس کے انتظار میں کئی ایک اپنے اللہ کو پیارے ہو گئے اور آنے والے لوگ بھی اس بات کی خواہش کریں گے کہ کاش! ہم بھی اس موقع پر موجود ہوتے۔الحمد للہ کہ ہم پوری شان و شوکت کے ساتھ ایک نئے عہد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غلبہ اسلام احمدیت کی دوسری صدی میں داخل ہو چکے ہیں۔آج اسلام احمدیت پر طلوع ہونے والا سورج اس بات کا گواہ ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے کھول کھول کر قرآن کریم میں بتا دیا اور حضرت اقدس محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پیش گوئی فرمائی کہ اسلام کے عروج کا دورڈ ہی ہو گا جب آسمانی بادشاہت دنیا میں قائم کی جائے گی۔جب مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ظہور پر نور ہوگا اور ان کے وصال کے بعد منہاج نبوت پر خلافت کا نظام جاری کیا جائے گا۔روزِ ازل سے طے تھا کہ یہی نظام خلافت آسمانی